پشاور: خاندانی تنازعہ خونی تصادم میں بدل گیا ، 6 افراد جاں بحق، خاتون زخمی
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک :پشاور کے علاقے ارمڑ میں خٹکو پل کے قریب خاندانی تنازعہ ایک خونی تصادم میں بدل گیا۔ فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فضل امین، حضرت امین اور احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کے ساتھ زخمی خاتون کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
’میں پاکستان کی بجائے جہنم جانا پسند کرونگا‘ جاوید اختر کو پاکستانیوں نے کھری کھری سنا دیں
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے، علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں اور جلد پیش رفت کی توقع ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی کے علاقے کلفٹن سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر گاڑی میں گیس بھرنے سے موت واقع ہوئی ہو۔
دوسری جانب لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔