راولپنڈی:مشتبہ یا پابندی کے حامل افراد کے بیرون ملک فرار کے خدشات کے پیش نظر ایف آئی اے کی جانب سے گائیڈ لائنز وضع کردی گئی ہیں۔

ملکی ایئرپورٹس سمیت زمینی و سمندری راستوں پر سفری پابندیوں میں شامل عناصر کو بیرون ممالک جانے سے روکنے و حراست میں لیے جانے کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ملک بھر کے لیے ائیرپورٹس و بارڈر چیک پوائنٹس پر سفری پابندیوں پر شمار افراد و جرائم میں ملوث عناصر کو روکے جانے و گرفتاری بارے پالیسی گائیڈ لائن واضع کردی ہے۔

قواعد و ضوابط کے مطابق ایسے افرادیا ملزمان جن کے بیرون ممالک فرار کا خدشہ ہو، ان کے نام و کوائف قوائد و ضوابط پورے کرکے وزارت داخلہ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ذریعے اسٹاپ لسٹ ، پاسپورٹ کنٹرول لسٹ یا ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر رکھوائے جائیں اور اسی صورت میں ایف آئی اے امیگریشن ملکی ایئرپورٹس ، زمینی و سمندری امیگریشن پوسٹوں پر ایسے افراد کو روکنے کی مجاز ہوگی

ایف آئی اے کے مطابق کسی بھی شخص کا نام سفری پابندیوں کی فہرست میں رکھنے یا نکالنے کی تمام تر ذمے داری ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اور وزرات داخلہ کے اختیار میں ہے۔ ایف آئی اے یا ایف آئی اے امیگریشن کو کسی کام نام سفری پابندیوں میں شامل کرنے یا نکالنے یا از خود کسی کو بیرون ملک جانے کے حق سے روکنے کا براہ راست کوئی اختیار نہیں ۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن ایگزیکیوٹنگ ایجنسی ہے، جو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اور وزارت داخلہ کی جانب سے سفری پابندیوں پر رکھے جانے والے افراد کو ائیرپورٹ پر روکے جانے و احکامات پر عملدرآمد کی پابند ہے۔ اسی طرح سفری پابندیوں پر رکھے ایسے عناصر اگر بیرون ملک جانے کی کوشش کریں تو ایف آئی اے امیگریشن انہیں روک کر حراست میں لینے کی بھی پابند ہے۔

لہذامتعلقہ اتھارٹیز کو پابند بنایا جائے کہ وہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے قواعد و ضوابط پورے کرکے مطلوبہ افراد کے کیس وزارت داخلہ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو اپلائی کریں اور مطلوبہ افراد کےنام و کوائف سٹاپ لسٹ ،پاسپورٹ و ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر رکھوائیں تاکہ ایسے افراد کو ائیرپورٹس سمیت لینڈ و سمندری چیک پوسٹوں پر روکا جاسکے۔

آئی جی پنجاب نے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کی جانب سے گائیڈ لائن ملنے کےبعد ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ،اسپیشل برانچ پنجاب،سی سی پی او لاہور کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ علاوہ ازیں مراسلہ سی پی او راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو بھی ارسال کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گائیڈ لائینز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایف آئی اے امیگریشن سفری پابندیوں وزارت داخلہ بیرون ملک افراد کو

پڑھیں:

خضدار میں لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا حملہ، 4 اہلکار شہید

جمعہ کی شب بلوچستان کے ضلع خضدار کے نواحی علاقے نال میں نامعلوم افراد نے لیویز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی۔

ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے نال کے علاقے میں سی پیک روڈ پر واقع سمند لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں لیویز فورس کے 4 اہلکار شہید ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملہ آور تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے: خضدار : بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت مقبول، خدا بخش، اعجاز احمد اور محمد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

خضدار

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے ری ہیب سینٹر سے منشیات کے عادی افراد کے فرار کا انوکھا واقعہ
  • قلعہ عبداللہ: گلستان بازار میں دھماکا، متعدد افراد زخمی
  • علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست خارج
  • علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا
  • امریکی ریاست لوئزیانا کی جیل سے 10 قیدی باتھ روز میں بنے سوراخ سے فرار
  • علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کیلیے اجازت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • خضدار میں لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا حملہ، 4 اہلکار شہید