پرتگال سے افسوسناک خبر؛ معروف فٹبالر کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
پرتگال(نیوز ڈیسک)لیور پول اور پرتگال کے معروف فاورڈ فٹ بالر ڈیوگو جوٹا ایک کار حادثے میں انتقال کر گئے، وہ کرسٹیانو رونالڈو کے پرتگال ٹیم کے ساتھی بھی تھے۔
حادثہ آئس 52 موٹروے پر اسپین کے زامورا صوبے میں پیش آیا، جہاں وہ اپنے بھائی آندرے سلوا کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔
گاڑی ٹائر پنکچر ہونے کی وجہ سے اپنا کنٹرول کھو بیٹھی اور آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ڈیوگو جوٹا کی عمر 28 سال تھی اور وہ جولائی 2020 میں وولز سے لیورپول منتقل ہوئے تھے۔ انہوں نے لیورپول کے لیے متعدد ٹائٹلز جیتے۔
انہوں نے 22 جون 2025 کو اپنی پارٹنر روٹ کارڈوسو سے شادی کی تھی اور ان کے تین بچے بھی ہیں۔
واضح رہے کہ ڈیاگو جوٹا 2020 میں وولز کو خیرباد کہہ دینے کے بعد 41 ملین پاؤنڈ معاوضے کے ساتھ لیور پول میں شامل ہوئے تھے۔
سی ڈی اے تحلیل کا فیصلہ چیلنج اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹسز جاری کرنے اور حکم امتناع سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
موجودہ حالات میں پاکستان کو سب سے زیادہ معاشی استحکام کی ضرورت ہے، گورنر سندھ
گورنر سندھ نے افسران کو یاد دلایا کہ ان کے ہاتھ میں اختیار ہے اور اللہ تعالیٰ ان سے اس کا حساب لے گا، آپ زندگی کے نشیب و فراز دیکھ چکے ہیں، اب عوامی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ اللہ نے آپ کو موقع دیا ہے، ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو سب سے زیادہ معاشی استحکام کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ٹیکس کلیکشن اور ریونیو کے نظام کو عوامی اعتماد کے قابل بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو سنوارنے کا وقت آپ کو ملا ہے، لہٰذا اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) میں 44ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (MCMC) کی تقسیمِ اسناد کی تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن سمیت اعلیٰ سرکاری افسران اور کورس کے شرکاء نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کامیابی وہی ہے جس کا ضمیر مطمئن ہو۔ پاکستان بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا، اس کی قدر ہم سب پر لازم ہے۔ انہوں نے پاکستانیوں کی عالمی سطح پر کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک، سعودی اسٹیٹ بینک اور ایمریٹس ایئرلائن میں پاکستانیوں کی خدمات باعثِ فخر ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی ٹیلنٹ ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کر سکتا ہے، بشرطیکہ ہم اس کی قدر کریں۔ تعلیم کے شعبے پر بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ دو کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے جبکہ تین کروڑ بچے بغیر ناشتے اسکول جاتے ہیں۔ اس ضمن میں "گورنر انیشیٹیوز" کے تحت ہزاروں بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جا رہا ہے۔