پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیے
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ مالکان نے مختلف روٹس پر کرائے میں غیرمعمولی اضافہ کر دیا ہے، جس سے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، مختلف شہروں کو جانے والے روٹس پر مسافروں سے 50 روپے سے لے کر 300 روپے تک زائد کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق لاہور سے فیصل آباد، بھلوال، چکوال اور سیالکوٹ جانے والے روٹس پر کرایہ 50 روپے بڑھا دیا گیا ہے، جبکہ لاہور سے میرپور، اسلام آباد، کوٹلی اور کراچی جانے والوں کے لیے کرائے میں 200 سے 300 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیالکوٹ، چکوال، ساہیوال، بھلوال اور جھاوریاں جانے والی مسافر گاڑیوں میں شہریوں سے 50 سے 100 روپے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں، لاہور سے سیالکوٹ کا کرایہ جو پہلے 700 روپے تھا، اب بڑھا کر 750 روپے کر دیا گیا ہے، اسی طرح لاہور سے کوٹلی جانے والے مسافروں کو اب 2300 روپے ادا کرنا ہوں گے جو پہلے 2000 روپے تھا۔
ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گاڑیوں کے اخراجات بڑھ گئے ہیں، جس کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ایندھن سستا ہوا تو وہ کرایے کم کرنے پر بھی تیار ہیں۔
مسافروں نے کرایوں میں اچانک اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ایک طرف پیٹرول مہنگا کر کے پریشانی پیدا کی، اب ٹرانسپورٹرز نے بھی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خود ساختہ کرائے بڑھا دیے ہیں، نہ کوئی ریگولیٹری نظام نظر آتا ہے اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ کی کوئی مداخلت۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے مسلسل دعوے کیے جا رہے تھے کہ پیٹرول اور مٹی کا تیل سستا کیا جائے گا اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، حالیہ اضافے نے ان دعوؤں کی نفی کر دی ہے، حکومتی بیانات کے باوجود نہ صرف پیٹرول بلکہ مٹی کا تیل بھی مہنگا ہو چکا ہے، جس کے اثرات براہ راست عوام پر پڑ رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران پاکستان ریلوےکو(pakstan railways) کو 90کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کمائی ہوئی، 4 لاکھ سے زائد مسافروں نے ٹرین سے سفر کیا ۔
27 مئی سے یکم جون کے دوران ریلویز نے 90 کروڑ تیس لاکھ روپے کمائے۔ 27 جون کو 8 کروڑ 70 لاکھ ،28 جون کو 13 کروڑ 80 لاکھ روپے ریلوے کی کمائی میں آئے ۔
مزید پڑھیں:حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
29 مئی کو 14 کروڑ 80 لاکھ اور 30 مئی کو ریلوے نے 17 کروڑ روپے کمائے۔ 31 مئی کو 16 کروڑ 70 لاکھ اور یکم جون کو پاکستان ریلوے نے 19 کروڑ 30 لاکھ کمائے ۔