data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

چین میں لیتھیم بیٹری سے چلنے والے آلات میں آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد حکام نے اندرونِ ملک پروازوں میں غیر تصدیق شدہ پاور بینک لانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا ہے کہ اب صرف وہی پاور بینک مسافروں کے ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی جو چین کے لازمی سرٹیفیکیشن سسٹم (3C) سے منظور شدہ ہوں۔

اس پابندی کا اطلاق اُن پاور بینکس پر بھی ہوگا جن پر لیبلنگ غیر واضح ہو یا جو ماڈلز مینوفیکچررز کی جانب سے واپس منگوائے جا چکے ہوں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پروازوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اُٹھایا گیا ہے، خاص طور پر ان واقعات کے بعد جہاں بیٹریاں حد سے زیادہ گرم ہو کر آگ لگنے کا سبب بنیں۔

یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب حالیہ دنوں میں دو بڑے برانڈز کو اپنی مصنوعات مارکیٹ سے واپس منگوانی پڑیں، جس کے نتیجے میں پورٹیبل چارجرز کی حفاظت پر سنگین خدشات پیدا ہو گئے۔

رواں ماہ کے آغاز میں، شینزین میں قائم کمپنی روموس کو اپنے 20,000mAh کے تقریباً 4,92,000 پاور بینک واپس منگوانے کا حکم دیا گیا، جب کہ مختلف چینی یونیورسٹیوں نے ان سے جڑے آتشزدگی کے خطرات کی شکایت کی۔ یہ یونٹس جون 2023 سے جولائی 2024 کے درمیان تیار کیے گئے تھے۔

اسی طرح، عالمی الیکٹرانکس برانڈ Anker Innovations نے بھی 20 جون کو بیٹری سیل کے مواد میں ممکنہ خرابی کے باعث اپنے تقریباً 7,10,000 پاور بینکس دنیا بھر سے واپس منگوانے کا اعلان کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

امریکا کیساتھ بات چیت مزید حملے نہ کرنے سے مشروط ہوگی،ایران

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے ڈپٹی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات اُس وقت تک بحال نہیں ہو سکتے جب تک امریکا مزید حملے نہ کرنے کی یقین دہانی نہیں کراتا۔ برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے ماجد تخت روانچی کا کہنا تھا کہ امریکا نے دوبارہ مذاکرات کی ٹیبل پر آنے کے اشارے دیے ہیں، ہم فی الحال کسی بھی تاریخ پر رضا مند نہیں ہوئے اور نہ ہی بات چیت کے کسی ممکنہ طریقہ کار پر اتفاق کیا
ہے۔انہوں نے کہا اس وقت ہم اس سوال کا جواب تلاش کر رہے ہیں کہ کیا ہم ایک بار پھر سے ڈائیلاگ کے دوران جارحیت کا مظاہرہ دیکھیں گے؟ امریکا کو اس اہم سوال پر اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ بینک کا ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلیے پی ٹی سی ایل سے اشتراک
  • عالمی بینک نے پاکستان کے لیے نئی کنٹری ڈائریکٹر بولورما آمگابازر کا تقرر کر دیا
  • امریکا کیساتھ بات چیت مزید حملے نہ کرنے سے مشروط ہوگی،ایران
  • پاکستان میں عالمی بینک کی نئی کنٹری ڈائریکٹر کل عہدہ سنبھالیں گی
  • پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی
  • تھرپارکر: آسمانی بجلی گرنے کے 2 واقعات میں 2 نوجوان جاں بحق
  • شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی
  • گلگت میں دریا اور نالوں کے قریب جانے، نہانے پر پابندی
  • منگل کے روز تمام بینک بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک