پنجاب بھر میں پانچ روزہ بارشوں کا الرٹ شہریوں کی تشویش میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے پنجاب بھر میں آئندہ پانچ روز تک موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے لاہور سمیت مختلف شہروں میں پری مون سون بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہو چکا ہے جس کے باعث کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارشیں متوقع ہیں لاہور میں آج شدید حبس کے ساتھ بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے موسمیاتی ماہرین کے مطابق شہر کا درجہ حرارت کم سے کم 26 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جس سے موسم مرطوب اور غیر آرام دہ محسوس ہوگا اس سسٹم کے زیر اثر تیز ہواؤں اور مزید بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کی توقع ہے دوسری جانب شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے شہریوں میں خدشات بڑھتے جا رہے ہیں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام اور بلدیہ عظمیٰ کے مختلف منصوبے 30 جون تک مکمل کیے جانے تھے تاہم واسا نے ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے نئی ڈیڈ لائن 31 جولائی مقرر کی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ترقیاتی کام بروقت مکمل نہ ہوئے تو مون سون کی بارشوں کے دوران سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگی اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ایم ڈی واسا کے مطابق بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کے لیے آپریشنل سٹاف کو فیلڈ میں تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع کیلئے امدادی فنڈز جاری
پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں بارشوں اور فلش فلڈ كے باعث متاثرہ اضلاع كے لیے امدادی فنڈز جاری کردیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبے میں بارشوں اور فلش فلڈ سے متاثرہ اضلاع کے لیے مجموعی طور پر 50 کروڑ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔
اعلامیےمیں کہا گیا کہ بارشوں اور فلش فلڈ كے باعث متاثرہ ضلع بونیر کو 15 کروڑ، ضلع باجوڑ، بٹگرام اور مانسہرہ کو 10، 10 کروڑ اور سوات كو 5 كروڑ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر تمام متعلقہ اداروں كو امدادی سرگرمیاں تیز كرنے كی ہدایت کی گئی اور پی ڈی ایم اے کی امدادی ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ آپس میں مكمل رابطے میں ہیں اور صورت حال كی نگرانی كی جا رہی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوش گوار واقعے کی اطلاع، موسمی صورتحال سے آگاہی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔