بارش نے سبزی منڈی میں تباہی مچادی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)مون سون کی پہلی ہی بارش نے سبزی منڈ ی میںتباہی مچادی ،معمولی بارش کے بعد سبزی منڈی میں جگہ جگہ پانی اور کیچڑ جمع ہوگیا ،جس کے باعث دکانداروںکے ساتھ ساتھ خریداروںکی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل نے سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے کئے جانے والے دعووں کی قلعی کھول دی ،جمعرات کی شب ہونے والی معمولی بارش کے بعد سبزی منڈی کے داخلی اور خارجی راستوںکے ساتھ ساتھ اندرونی سڑکوں پر بھی بارش کا پانی اور کیچڑ جمع ہوگیا ہے،جس کے باعث سبزی منڈی کے دکانداروںکے ساتھ ساتھ پھلوں اور سبزیوںکی خریداری کیلئے آنے والے خریداروں کی بھی مشکلات بڑھ گئی ہیں،سبزی منڈی میں اس وقت سیزن کے باعث آم،خوبانی،آلو بخارا،انگور،جامن اور دیگر پھلوںکی بہتات ہے ،تاہم فروٹ اور سبزی سیکشن میں اندرونی سڑکوں اور گلیوں میںجگہ جگہ بارش کا پانی اور کیچڑ موجود ہے جبکہ گندگی کے بھی انبار لگ گئے ہیں،معمولی بارش کے بعد سبزی منڈی میں اکثر مقامات پر بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے اور شدید حبس میں دکانداروں کو مشکلات کا سامنا ہے ،سبزی منڈ ی کے داخلی اور خارجی راستوں پر بارش کے پانی اور کیچڑ کے باعث مال بردار گاڑیوں اور خریداری کیلئے آنے والوںکی گاڑیوںکے گذرنے میںدشواریوںکا سامنا ہے، کیچڑ میں متعدد گاڑیوں کے پھنسنے کے واقعات پیش آچکے ہیںاورخریدار اس صورتحال کے باعث سبزی منڈی کا ر خ کرنے سے کترا رہے ہیں۔دوسری جانب سبزی منڈی کے تاجروںنے مارکیٹ کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ بارش کے بعد مارکیٹ میںیہی صورتحال پیدا ہوتی ہے ،تاہم مارکیٹ کمیٹی زبانی کلامی دعووں سے زیادہ کچھ نہیںکرتی،امسال مون سون سیزن میںکراچی میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی ہے اور اگرایسا ہوا سبزی منڈی کے ڈوبنے کا خدشہ ہے ،ملیر فریش فروٹ اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد جاوید نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی ہمیشہ کی طرح بارشوں سے قبل نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے اقدامات اٹھانے میں ناکام رہی ہے ،منڈی کی ناگفتہ بہ صورتحال کے باعث خریدار نہ ہونے کے برابر ہیں اور دکانداروں کا مالی نقصان ہورہا ہے،اس ناقص کارکردگی پر مارکیٹ کمیٹی کا احتساب کیا جائے اور متعلقہ حکام فوری طور پر سبزی منڈی کے معاملات درست کرنے کیلئے راست اقدامات اٹھائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی کے بارش کے بعد کے باعث
پڑھیں:
راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباداور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقاما ت پر شدید موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی توقع ہے۔راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب، سندھ،جنوبی/ مشرقی بلوچستان، با لائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔راولپنڈی اسلام آباد سمیت کشمیر، شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہوؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقاما ت پر شدیدموسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ شدید موسلا دھار بارش کی وجہ سے مری، گلیات،راولپنڈی/ اسلام آباد، سوات، شانگلہ، ما لا کنڈ، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد،کوہستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی اور کشمیر میں مقامی، بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔