پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیکر نیا باب کھولنا چاہتے ہیں، ایران
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پڑ وسیوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا بنیادی حکمت عملی ہے ۔
کابینہ کے اجلاس کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھاکہ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا بنیادی حکمت عملی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران خلیج تعاون کونسل سے مکمل تعاون کے لیے تیار ہے، پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کا نیا باب کھولنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی ہمسائیوں اور خلیجی ممالک کے ساتھ جامع تعلقات کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے ساتھ تعلقات
پڑھیں:
پاکستان‘ ازبکستان میں تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات ناگزیر: چوہدری شافع
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ازبکستان کے اعلیٰ سطح پارلیمانی و تجارتی وفد نے پیسک ہاؤس میں ملاقات کی۔ ازبکستان کی قانون ساز اولی مجلس کے سپیکر نوردنجان اسماعیلوو وفد کی قیادت کر رہے تھے۔ وفد میں ازبک سفیر علی شیر تختیو، اعزازی قونصل جنرل نجیب مشتاق وہرہ، مختلف کمیٹیوں کے ڈپٹی چیئرمینز اور اداروں کے سربراہان شامل تھے۔ پنجاب اور ازبکستان کے مابین تجارتی اشتراک اور دوطرفہ سرمایہ کاری پر اتفاق کیا گیا۔ تجارتی اشتراک اور باہمی سرمایہ کاری کیلئے فوکل پرسنز مقرر کردیئے گئے۔ چوہدری شافع حسین نے کہا پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پنجاب اور ازبکستان کے مابین زراعت، سیاحت، انرجی، ای وی سیکٹر اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون ہوسکتا ہے۔ ازبک سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کریں، ہر ممکن سہولت دیں گے۔ سپیکر ازبکستان قانون ساز مجلس مسٹر نوردنجان اسماعیلوو نے کہا فیصل آباد کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے کمیونٹی سینٹر کا قیام مستحسن اقدام ہوگا۔ سپیکر ازبک قانون ساز مجلس نے کہا ازبک حکومت پنجاب میں اپنا تجارتی وفد بھجوائے گی۔ انہوں نے چوہدری شافع حسین کو ازبکستان کے دورے کی دعوت دی۔