ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر کی پاکستان کے سیکرٹری دفاع سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر کی پاکستان کے سیکرٹری دفاع سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)ایتھوپیا کے پاکستان میں تعینات سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ نے پیر کے روز وزارت دفاع میں سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد علی سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں اطراف نے موجودہ دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران، سفیر نے سیکرٹری دفاع کو ایتھوپیا کے وزیراعظم عزت مآب ڈاکٹر ابی احمد کی قیادت میں ہونے والی اہم سیاسی، سماجی اور قانونی اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے اسلام آباد میں ایتھوپیا کے سفارت خانے کے قیام اور پاکستان میں ایتھوپین ایئر لائنز کے آپریشنز کے آغاز کی وجہ سے دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت کا حوالہ دیا۔ سفیر نے ایتھوپیا کی اسٹریٹجک علاقائی پوزیشن، خطے میں امن و سلامتی کے لیے اس کی اہم شراکت، اور علاقائی انضمام کو فروغ دینے میں اس کے نمایاں کردار کو بھی اجاگر کیا۔سیکرٹری دفاع نے پائیدار ترقی کے حصول کے لیے ایتھوپیا کی جانب سے کیے گئے اقتصادی اصلاحات کو سراہا۔ انہوں نے ایتھوپیا سمیت افریقی اقوام کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو بڑھانے کے غیر متزلزل عزم کو دہرایا۔ سیکرٹری دفاع نے سفیر کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگورنر کے پی کا سیاحوں کی جان بچانیوالے نوجوانوں کو عمرے پر بھجوانے، سول ایوارڈ کیلئے سفارش کا اعلان گورنر کے پی کا سیاحوں کی جان بچانیوالے نوجوانوں کو عمرے پر بھجوانے، سول ایوارڈ کیلئے سفارش کا اعلان راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ، ریسکیو 1122کے مختلف مقامات پر اعلانات اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری مخصوص نشستوں بارے فیصلے پر غور کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب میں مستقل رہائش کی خواہش کا اظہار مخصوص نشستوں کا کیس،رجسٹرار آفس کا سنی اتحاد کونسل کی درخواست وصول کرنے سے انکارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیکرٹری دفاع ایتھوپیا کے
پڑھیں:
وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات‘ اسلام آباد دھماکے کی مذمت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔ نیٹلی بیکر نے اسلام آباد دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا، پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ حملے کے سہولت کار گرفتار ہیں جبکہ جامع تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور دہشتگردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔