ایران اسرائیل جنگ بندی، ایل پی جی کی قیمتیں پرانی سطح پر واپس آنے لگیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی سے ملک میں مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمتیں واپس پرانی سطح پر آنے لگیں۔
ایل پی جی کی فی کلو قیمت 20 روپے کم ہو کر 280 روپے کلو ہوگئی ہے۔ جنگ کے آغاز سے قبل فی کلو ایل پی جی کا بھاؤ 220 روپے کلو تھا۔
ایران اور اسرائیل کی جنگ کے دوران ایل پی جی کا بھاؤ 320 روپے فی کلو تک پہنچ گیا تھا۔
اسرائیل اور ایران کشیدگی کے اثرات کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران اسرائیل جنگ سے ملک میں ایل پی جی کا سنگین بحران پیدا ہوگیا تھا۔
ایران اور اسرائیل میں جنگ کے باعث ایرانی سرحد سے غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں ایرانی پیٹرول کی ترسیل بند ہوگئی تھی، جس سے بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں ایرانی پیٹرول اور دیگر مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھ گئی تھیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی قیمتیں ایل پی جی
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔