ٹرمپ نے ایران سے کسی بات چیت یا آفر سے متعلق باتوں کی تردید کردی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے کسی بھی بات چیت یا پیشکش کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ نہ ایران سے بات کر رہے ہیں اور نہ ہی کوئی آفر دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ کر دی ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ آئندہ ہفتے ایران سے مذاکرات ہوں گے اور ممکنہ طور پر کسی معاہدے پر دستخط بھی ہو سکتے ہیں۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ واشنگٹن، ایران کے ساتھ مذاکرات میں اقتصادی پابندیاں ہٹانے کی پیشکش کر سکتا ہے، تاہم ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ کے ان دعووں کی سختی سے تردید کی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایران سے
پڑھیں:
پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی مشاورت کا تیرھواں دور مکمل، عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی مشاورت کا تیرھواں دور مکمل ہوگیا ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والی سیاسی مشاورت میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، تجارت، توانائی، تعلیم اور عوامی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی، جبکہ ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیر سیاسی امور مجید تختِ روانچی نے کی، اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں طے شدہ فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔تجارت کو مزید فروغ دینے، توانائی، ٹرانسپورٹ، تعلیم اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق خطے اور عالمی سطح کی صورتحال پر بھی جامع گفتگو ہوئی۔مشترکہ اقتصادی کمیشن اور جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی سمیت مختلف ادارہ جاتی مکینزم کی اہمیت پر زور دیا گیا۔پاکستان اور ایران نے اکثیرالجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے اور مضبوط مکالمہ برقرار رکھنے کا عزم کیا۔ اگلے دور کی سیاسی مشاورت تہران میں باہمی طور پر طے شدہ تاریخوں پر منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔