محکمہ خزانہ کے بجٹ تیارکرنیوالے ملازمین کیلئے اعزازیہ کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
قیصر کھوکھر: وزیر اعلیٰ پنجاب نےمحکمہ خزانہ کےبجٹ تیارکرنیوالےملازمین کااعزازیہ منظور کرلیا.
وزیر اعلیٰ نےزیادہ سےزیادہ اعزازیہ4 بنیادی تنخواہ اورکم از کم ایک بنیادی تنخواہ منظور کی,محکمہ خزانہ کےبجٹ ملازمین کوکارکردگی اوران پٹ کی بنیاد پر یہ اعزازیہ دیا جائے گا.
یادہ کام کرنے والے ملازمین کو زیادہ شرح سے اعزازیہ ملے گا,اعزازیہ محکمہ خزانہ کے بجٹ ونگ کے ملازمین کو دیا جائے گا.
انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دفاعی منصوبوں کے لیے 50 ارب روپے کا ریلیف پیکج منظور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیرخزانہ اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت اور دفاعی خدمات کے منصوبوں کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت کے لیے 10 کروڑ 3 لاکھ روپے جبکہ فورسز کو دیگر ضروریات کے لیے 84 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔
وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں دفاعی خدمات کے منصوبوں کے لیے 50 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کی گئی۔ اجلاس میں پاسکو کے خاتمے اور اس کے لیے ایک خصوصی ادارہ قائم کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ ایس پی وی کا ابتدائی ادا شدہ سرمایہ 10 لاکھ روپے مقرر کیا گیا۔
مزید برآں، پیٹرولیم ڈویژن کی سمری پر آف شور آئل اینڈ گیس بلاکس کی لائسنس مدت میں توسیع اور ورکنگ انٹرسٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں غیرملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے نئی مراعاتی تجاویز کو بھی حتمی منظوری دی گئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق منظور شدہ فنڈز تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کے طور پر داخلی سلامتی، بارڈر کنٹرول اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے استعمال ہوں گے۔