سابق وفاقی وزیر بیگم تہمینہ دولتانہ شدید علیل، ہسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک: سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر بیگم تہمینہ دولتانہ شدید علیل ہو گئیں اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر تہمینہ دولتانہ کو پولی کلینک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، پولی کلینک میں ان کی سرجری کی گئی، تہمینہ دولتانہ کو اپینڈکس درد کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بیگم تہمینہ دولتانہ کی کامیاب سرجری کر دی گئی۔
شاہدرہ : پولیس کی کارروائی، 3رکنی نقب زن گینگ گرفتار
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پشاور: سابق صوبائی وزیر کی بیٹی کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل، عدالت نے جواب طلب کرلیا
— فائل فوٹوسابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کی بیٹی ہانیہ خان کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکالنے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کی طالبہ ہیں۔ درخواست گزار ہانیہ خان کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، جس کے سبب وہ سفر نہیں کرسکتیں۔
جسٹس سید ارشد علی نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ اس پر تو کوئی تفصیلی فیصلہ ہونا چاہیے، بغیر قانونی چارہ جوئی کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا جاتا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جی بالکل ایسا ہی ہے، بغیر کسی وجہ کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا جاتا ہے۔ یہ تو اسٹوڈنٹ کا مسئلہ ہے، اگر یہ نہیں گئیں تو اس کا سمسٹر ضائع ہو جائے گا۔
عدالت نے وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے 19 اگست تک جواب طلب کرلیا۔