data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ اور منیجر کسٹمر آپریشنز سعید احمد نے پروموٹ ہونے والے ملازمین میں ترقی کے لیٹرز تقسیم کیے۔ وحید حیدرشاہ نے ترقی حاصل کرنے والے ملازمین سجاد بھٹی، بابر عزیز، ممتاز عالم اور یونس خان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اس موقع پر ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ CBA ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے۔ پورے ملک میں ملازمین کی ترقیاں اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہم چارٹر آف ڈیمانڈ کے حصول کے لیے اپنی جہدوجہد کررہے ہیں۔ اسی طرح ملازمین کے حق میں آنے والے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں نے بھی ہمیں بہتری کی امید دلائی ہے۔ پی ٹی سی ایل انتظامیہ جلد از جلد چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کرے تاکہ ملازمین مطمئن ہو کر اپنے فرائض سر انجام دے سکیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے والے

پڑھیں:

معاشی استحکام و ترقی کے لیے لاہور چیمبر کی کوششی جاری ہے ِ، فہیم الرحمن سہگل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (کامرس ڈیسک ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حکومت کے ساتھ مل کر ملک میں معاشی ترقی اور استحکام کے حصول کے لیے اپنی کوششوں کو مزید تیز کرے گا۔ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمن سہگل، سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ اور نائب صدر خرم لودھی نے آمنہ رندھاوا کی سربراہی میں ویمن انٹرپنیورز ، عصمت اللہ خان نیازی کی سربراہی میں ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن ، لالہ یاسر کی سربراہی میں ٹرک ٹرالرز ایسوسی ایشن ، مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان اور چودھری افتخار بشیر کی سربراہی میں پاکستان گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کامرس ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین