کیا میٹا آوازوں کی نقل کرنے والے اے آئی پلیٹ فارم کو خریدنے جارہا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ میٹا، آواز کی نقل کرنے والی معروف اے آئی کمپنی ‘پلے اے آئی’ کو خریدنے کی تیاری کر رہا ہے۔
بلومبرگ نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ میٹا، اس صوتی کلوننگ اسٹارٹ اپ کے مالکان سے حصول کے لیے بات چیت میں مصروف ہے۔
یہ اقدام میٹا کی مصنوعی ذہانت (AI) ریسرچ کو وسعت دینے اور صارفین کے لیے نئی خصوصیات متعارف کرانے کی حکمتِ عملی کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، میٹا کا ارادہ ہے کہ وہ نہ صرف پلے اے آئی کی بنیادی ٹیکنالوجی حاصل کرے، بلکہ اس کے کچھ ملازمین کو اپنی موجودہ ٹیموں میں شامل بھی کرے۔
‘پلے اے آئی’ ایک ایسا اسٹارٹ اپ ہے جو صارفین کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے مختلف انسانی آوازوں کی نقل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، خاص طور پر کسٹمر سروس جیسے شعبوں میں اس کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ کمپنی اب تک 23.
میٹا پہلے ہی اپنے پلیٹ فارمز پر مواد تخلیق کرنے والوں کو چیٹ بوٹس بنانے کی سہولت فراہم کر رہا ہے اور حال ہی میں اس نے Meta AI Assistant میں ویڈیو ایڈیٹنگ ٹولز بھی متعارف کرائے ہیں۔ ‘پلے اے آئی’ کے ممکنہ حصول سے میٹا کے تخلیقی ٹولز میں وائس کلوننگ کی سہولت شامل ہو جائے گی، جس سے اس کے AI فیچرز مزید بہتر ہو سکیں گے۔
اس معاملے پر میٹا نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے، جبکہ ‘پلے اے آئی’ کی جانب سے بھی تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رہا ہے
پڑھیں:
کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ضلع سائٹ غربی میں احتجاج کیا جارہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز