پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے۔
لاہور سے فیصل آباد، بھلوال، چکوال، سیالکوٹ والے روٹ پر کرایہ 50 روپے بڑھا دیا گیا، میر پور، کراچی، اسلام آباد، کوٹلی والے روٹ پر دو سو سے تین سو روپیہ اضافہ کر دیا گیا۔سیالکوٹ، چکوال، ساہیوال، بھلوال، جھاوریاں جانے والے روٹ پر مسافروں سے 50 سے 100 روپے زیادہ وصولے جانے لگے۔
لاہور سے سیالکوٹ کا کرایہ 700 سے بڑھا کر 750 کر دیا گیا، لاہور سے کوٹلی کا کرایہ 2000 سے بڑھا کر 2300 روپے کر دیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپارٹی مشکل دور سے گزر رہی، جنید اکبر رونے دھونے کی بجائے گھر بیٹھ جائیں، بیرسٹر سیف پارٹی مشکل دور سے گزر رہی، جنید اکبر رونے دھونے کی بجائے گھر بیٹھ جائیں، بیرسٹر سیف تفصیلی فیصلے کا انتظار، الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ اختتام پذیر نئے فنانس بل کے نافذ ہوتے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا شاہ محمود سمیت پی ٹی آئی کے اسیر رہنماوں کا قیادت کوکھلا خط ، حکومت سے مذاکرات کا مشورہ وزیراعظم سے عرفان صدیقی کی ملاقات، ملکی صورتحال اور تعلیمی امور پر تبادلہ خیال دوہری شہرت والے افسران کے خلاف شکنجہ سخت کر دیا گیا، چیئرمین ایف بی آرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
غریب عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری، قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے ایک بار پھر مہنگائی کی ماری عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے 15 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے، ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج رات کیا جائے گا، اس حوالے سے اوگرا آج سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گی جس کے بعد وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا حتمی اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
چوہدری نثار، سردار مہتاب، شاہد خاقان عباسی سے مسلم لیگ ن کے رابطے؟ خواجہ آصف نے واضح طور پر بتادیا