Jang News:
2025-07-04@03:57:06 GMT

قتل کیس میں مطلوب 3 اشتہاری یو اے ای سے گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT

قتل کیس میں مطلوب 3 اشتہاری یو اے ای سے گرفتار

---فائل فوٹو

انٹرپول اور ایف آئی اے گوجرانوالہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے و انٹر پول کی کارروائی، 2 اشتہاری ملزم بحرین سے گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور انٹرپول نے کارروائی کے دوران 2 اشتہاری ملزم بحرین سے گرفتار کر لیے۔

گرفتار ملزمان کو یو اے ای سے سیالکوٹ ایئرپورٹ منتقل کیا گیا جہاں سے ان کو متعلقہ اضلاع کی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم آفتاب تھانہ کینٹ گوجرانوالہ پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا، ملزم ارمان گورائیہ تھانہ علی پور گوجرانوالہ کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

ملزم امین ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایف آئی اے میں مطلوب

پڑھیں:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو توہین عدالت پر سزا سنا دی گئی، کمرہ عدالت سے گرفتار

سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجا امتیاز احمد کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 3 دن قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے راجا امتیاز احمد کو کمرہ عدالت سے فوری گرفتار کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

فیصلہ چیف جسٹس سپریم کورٹ راجا سعید اکرم خان کی سربراہی میں فل بینچ نے سنایا، جس میں کہا گیا کہ راجا امتیاز احمد نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی اور سپریم کورٹ کے وقار کو مجروح کیا۔ عدالت نے اپنے ریماکس میں کہاکہ مذکورہ جج نے منشیات کے ایک مجرم کو خلاف قانون بری کیا۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجا امتیاز احمد نے 16 فروری 2023 کو سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف منشیات کے ملزم کو بری کردیا تھا۔ ملزم کی ضمانت پہلے ہی سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ دونوں سے مسترد ہو چکی تھی۔

عدالت کے مطابق ملزم بری ہوتے ہی ملک سے فرار ہوگیا، جبکہ سپریم کورٹ نے اپنے احکامات میں واضح کردیا تھا کہ ملزم کی دوبارہ ضمانت صرف سپریم کورٹ سے ہی لی جا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews احاطہ عدالت سے گرفتار چیف جسٹس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجا سعید اکرم سپریم کورٹ عدالتی احکامات وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • آزادکشمیر میں انصاف کی مثال: سپریم کورٹ نے جج کو سزا دے کر کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا
  • ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو توہین عدالت پر سزا سنا دی گئی، کمرہ عدالت سے گرفتار
  • کراچی، درخشاں پولیس مقابلے میں زخمی ملزم جناح اسپتال سے گرفتار
  • کراچی، دو مختلف پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • گولارچی: پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، ایک ملزم گرفتار
  • برطانیہ: ڈی این اے سے 58 سال پرانا کیس حل‘92سالہ ملزم گرفتار
  • کراچی، گھر کے باہر کھیلتی بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
  • کراچی میں گھر کے باہر کھیلتی بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • ٹیکسلا، غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار