خضدار میں اسکول بس کے قریب دھماکا، 4 بچے جاں بحق، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)خضدار میں قومی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے قریب اسکول بس پر دھماکے کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔
مقامی حکام کے مطابق خضدار زیرو پوائنٹ کے قریب اسکول بس پر دھماکے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوگئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دھماکا کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر زیروپوائنٹ کے قریب ہوا، دھماکا خیز مواد سڑک کنارے گاڑی میں نصب تھا۔
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے قریب
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف : فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعظم خضدار بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کریں گے۔
وزیراعظم کو دھماکے سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی، وفاقی وزراء خواجہ آصف، محسن نقوی اور عطاء تارڑ بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں خضدار دہشت گرد حملے پر بریفنگ دی جائے گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی آج کوئٹہ پہنچیں گے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمزور آبادیوں کو استعمال کرکے یہ اپنے مذموم دہشت گردانہ عزائم کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں، ان کا مقصد مقامی آبادی اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان بد اعتمادی پیدا کرنا ہے جو ناکام رہے گا۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں نے اسکول جانے والے بچوں کی بس پر دہشتگرد حملہ کیا، جس میں 4 بچوں، بس ڈرائیور اور ہیلپر سمیت 6 افراد شہید اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بچوں کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس تھی دشمن جنگ کی شکست کی سبکی مٹانے کیلئے بلوچستان کو چن سکتا ہے، لیکن بچوں کو نشانہ بنانے کی توقع نہیں تھی، حکومت اور ریاست اس کے ذمہ داروں کو چُن چُن کر کیفر کردار تک پہنچائے گی۔