چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، غیر قانونی کار پارکنگ کے خلاف زیرو ٹالرینس اپنانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, September 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، غیر قانونی کار پارکنگ کے خلاف زیرو ٹالرینس اپنانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پیر کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں آئی جی پولیس سید علی ناصر رضوی، سی ڈی اے کے بورڈ ممبران، اسلام آباد ٹریفک پولیس، آئی سی ٹی انتظامیہ اور سی ڈی اے کے سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں غیر قانونی کار پارکنگ کے خلاف زیرو ٹالرینس اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے اور غیر قانونی کار پارکنگ کے مسائل کے حوالے سے متعدد فیصلے کئے گئے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کی مرکزی شاہراہوں پر گاڑیاں پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور غیر قانونی طور پر گاڑی پارک کرنے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں پاک سیکریٹریٹ ٹریفک یونٹ (ایس ٹی یو)تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد نے سنئیر افسران پر مشتمل سیکریٹریٹ یونٹ فوری طور پر متحرک کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس خصوصی یونٹ میں ڈی ایس پی ٹریفک، ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے افسران شامل ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پاک سیکریٹریٹ میں نئی تعمیر شدہ پارکنگ کو سرکاری دفاتر کے ملازمین اور عوام الناس کیلئے کھول دیا گیا ہے جبکہ پاک سیکریٹریٹ میں پارکنگ مستقل حل کیلئے جامع مسجد اور کوہسار بلاک سے متصل دو نئے پارکنگ ایریاز پر کام کا آغاز کیا جارہا ہے۔اجلاس میں پاک سیکریٹریٹ کی مرکزی شاہراہ سے مستقل بنیادوں پر گاڑیوں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ان نئی پارکنگز میں پاک سیکریٹریٹ کے ملازمین کی آسانی کیلئے ویلٹ سروسز متعارف کرائی جارہی ہیں۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد میں غلط سمت (رانگ وے)گاڑی چلانے پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ اور غلط سمت (رانگ وے)پر گاڑی چلانے والوں کے خلاف ابتک 165 ایف آئی آرز کا اندارج کیا جاچکا ہے۔ آئی جی اسلام آباد پولیس نے کہا کہ یکم اکتوبر سے بغیر لائسنس گاڑی/ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائیں گی۔
چیئرمین سی ڈی اے نے غیر قانونی پارکنگ اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سیکٹر F-6, F-7 اور E-7 میں قائم اسکولوں کیلئے مخصوص پارکنگ کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔چیئرمین سی ڈی اے نے پلاننگ ونگ کو اضافی پارکنگ مقامات کی نشاندہی کیلئے فوری منصوبہ بندی کی ہدایت کی۔ بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ٹریفک کے بہتر نظام کیلئے جدید ترین سائن ایج سسٹم نصب کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں ہوٹلوں اور ریستورانوں کے باہر گندگی پھیلانے والے عناصر پر جرمانے عائد کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ یہ فیصلہ اسلام آباد شہر میں صفائی ستھرائی کے اعلی انتظامات کو برقرار رکھنے کے لئے کیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہوٹلوں اور ریستورانوں کے باہر کوڑا کرکٹ پھیلانے والے عناصر کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ اس ضمن میں روزانہ کی بنیاد پر غلط پارکنگ اور گندگی پھیلانے والے عناصر کی رپورٹس بھی مرتب کی جائیں۔ انہوں نے تاجر یونینز کو ان اقدامات کے حوالے سے اعتماد میں لینے کی ہدایت کی۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ اور گندگی پھیلانے کے معاملات پر زیرہ ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسلام آباد شہر کے ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ صاف ستھرا ماڈل شہر بنانا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمیچ ریفری کیخلاف آئی سی سی کو دیر سے خط، پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ معطل میچ ریفری کیخلاف آئی سی سی کو دیر سے خط، پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ معطل لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق،رواں سال کیسز کی تعداد 26ہوگئی غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام، 22ملزمان گرفتار ہمارے کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ کے ایجنڈے پر بے وقوف بن جاتے ہیں، وزیراعلی علی امین گنڈاپور پہلا کویلیم ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ شاندار انداز میں اختتام پذیر، فرسان کمپنی کے چیف ایگزیکٹو چوہدری افضل مبشر چیمہ مہمان خصوصی نیتن یاہو سے ملاقات، امریکا کا ایک بار پھر اسرائیل کی غیر متزلزل حمایت کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: غیر قانونی کار پارکنگ کے چیئرمین سی ڈی اے نے پاک سیکریٹریٹ فیصلہ کیا گیا کی ہدایت کی پارکنگ اور اسلام آباد اجلاس میں نے کہا کہ کا فیصلہ کے خلاف پر گاڑی
پڑھیں:
لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )لاہور ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں واضح کیا ہے کہ ہاسنگ سوسائٹیوں میں اسکول، پارک، مسجد، ہسپتال اور دیگر عوامی سہولیات (Amenity Sites) کے لیے مختص زمین عوام کی امانت ہے۔ اگرچہ ایسی زمین کا قانونی ٹائٹل بعض حالات میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LDA) کے پاس منتقل ہو سکتا ہے، لیکن LDA اسے اپنی ملکیت سمجھ کر کمرشل مقاصد کے لیے فروخت یا نیلام نہیں کر سکتی۔
مقدمہ AGRICS Cooperative Housing Society اور LDA کے درمیان تھا۔ سوسائٹی نے مقف اختیار کیا کہ وہ Cooperative Societies Act, 1925 کے تحت قائم ہوئی ہے، اس لیے LDA کے بعض قوانین اس پر لاگو نہیں ہوتے، جبکہ LDA کا مقف تھا کہ عوامی سہولیات کے لیے مختص زمین اس کے نام منتقل کیے بغیر اسکول کا بلڈنگ پلان منظور نہیں کیا جا سکتا۔
لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ Cooperative Societies Act سوسائٹی کے اندرونی معاملات سے متعلق ہے، جبکہ LDA Act لاہور میں شہری منصوبہ بندی (Urban Planning) اور ہاسنگ اسکیموں کو منظم کرنے والا خصوصی قانون ہے، اس لیے پلاننگ اور ترقیاتی معاملات میں LDA کے قوانین پر عمل کرنا تمام ہاسنگ سوسائٹیوں کے لیے لازم ہے۔
عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ 1990 کی Mortgage Deed اور سوسائٹی کے اپنے سابقہ ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے کہ متعلقہ عوامی سہولیات کی زمین LDA کے نام منتقل ہو چکی تھی، لہذا سوسائٹی کئی دہائیوں بعد اس مقف سے انکار نہیں کر سکتی۔
فیصلے کا سب سے اہم حصہ Doctrine of Public Trust (پبلک ٹرسٹ ڈاکٹرائن) سے متعلق ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ اگرچہ زمین کا قانونی ٹائٹل LDA کے پاس ہے، لیکن وہ اس کا مطلق مالک نہیں بلکہ صرف Trustee (امین) ہے۔ اس لیے اسکول، پارک، مسجد یا دیگر عوامی سہولیات کے لیے مختص زمین کو کسی اور مقصد، خصوصا تجارتی استعمال یا فروخت کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ایسی زمین صرف اسی مقصد کے لیے استعمال ہوگی جس کے لیے اسے مختص کیا گیا تھا۔
عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ 30 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اسکول کے لیے مختص پلاٹ پر اسکول تعمیر نہیں کیا گیا، جس سے علاقے کے رہائشیوں کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے۔ اسی بنیاد پر لاہور ہائی کورٹ نے LDA کو تین ماہ کے اندر قانونی طریقہ کار کے مطابق اس پلاٹ کو ایسے ادارے یا فریق کے حوالے کرنے کا حکم دیا جو وہاں اسکول تعمیر کرے، اور مقررہ مدت میں تعمیر نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
یہ فیصلہ ہاسنگ سوسائٹیوں کے رہائشیوں کے لیے ایک اہم نظیر ہے، جو اس اصول کو مضبوط کرتا ہے کہ عوامی سہولیات کے لیے مختص زمین کسی بھی سرکاری یا نجی ادارے کی تجارتی ملکیت نہیں بلکہ عوام کی امانت ہے، اور اسے صرف عوامی مفاد کے اسی مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جس کے لیے وہ مختص کی گئی ہو۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبروزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال اگلی خبرمقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم