گلگت بلتستان، نویں جماعت کے امتحانات کے خراب نتائج پر متعلقہ سکولوں کے پرنسپل کیخلاف کارروائی شروع
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
مجاز اتھارٹی کی جانب سے گلگت بلتستان کے مختلف سکولوں کے 25 ہیڈ ماسٹرز اور ٹیچروں کو مختلف سزائیں سنائی گئی ہیں جن میں جبری ریٹائرمنٹ، انکریمنٹ روکنے اور پے سکیل کے سٹیج میں کمی کی سزائیں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں نویں جماعت کے سالانہ امتحان 2024ء کے خراب نتائج پر ایکشن لیتے ہوئے سکولوں کے ہیڈماسٹرز، ٹیچرز اور ڈی ڈی ایز کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی۔ مجاز اتھارٹی کی جانب سے گلگت بلتستان کے مختلف سکولوں کے 25 ہیڈ ماسٹرز اور ٹیچروں کو مختلف سزائیں سنائی گئی ہیں جن میں جبری ریٹائرمنٹ، انکریمنٹ روکنے اور پے سکیل کے سٹیج میں کمی کی سزائیں شامل ہیں۔ محکمہ سروسز کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق امتحانات کے انتہائی ناقص نتائج پر متعلقہ پرنسپل اور ٹیچروں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے جن کے جوابات کا مجاز اتھارٹی نے جائزہ لیا۔ متعلقہ پرنسپلز اور ٹیچرز کے ریکارڈ، کارکردگی، شوکاز نوٹس کے جوابات کا جائزہ لینے کے بعد مجاز اتھارٹی نے زمہ داروں کیخلاف سزا سنائی۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنٹریشن کی جانب سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق جن ہیڈماسٹر کے پے سکیل میں ایک گریڈ کی کمی کرنے کا حکم یا سزا سنائی گئی ہے ان میں بوائز ہائی سکول سدپارہ کے پرنسپل محمد نواز، بوائز ہائی سکول شگر داسو کے پرنسپل زمان علی ضامن، بوائز ہائی سکول سکسہ گانچھے کے پرنسپل قربان علی شامل ہیں۔
گرلز ہائی سکول حمزی گونڈ کھرمنگ کے پرنسپل ذوالفقار علی کے بھی پے سکیل میں ایک سٹیج کی کمی کر دی گئی ہے ساتھ ہی متعلقہ ڈی ڈی ای کے ایک انکریمنٹ میں کمی کے ساتھ شوکاز نوٹس اور وارننگ لیٹر بھی جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ آرڈر کے مطابق گرلز ہائی سکول حیدر آباد ہنزہ کی پرنسپل در منشور کے ایک سالانہ انکریمنٹ کو روک دیا گیا ہے۔ گرلز ہائر سکینڈری سکول نگر ہوپر کے پرنسپل مظہر رضوی کا ایک سالانہ انکریمنٹ روکنے کے ساتھ متعلقہ ڈی ڈی ای کو شوکاز نوٹس اور وارننگ لیٹر جاری کیا گیا ہے۔ بوائز ہائی سکول ایمت اشکومن کے پرنسپل اسلام بیگ کے پے سکیل میں ایک سٹیج کی کمی کر دی گئی ہے۔ بوائز ہائی سکول دہیمل غذر کے پرنسپل بیاض خان کے ایک سالانہ انکریمنٹ روکنے کے ساتھ متعلقہ ڈی ڈی ای کو شوکاز نوٹس اور وارننگ لیٹر جاری کیا گیا ہے۔ بوائز ہائی سکول ہندور کے پرنسپل نیاز محمد کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ متعلقہ ڈی ڈی ای کا ایک سالانہ انکریمنٹ روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔ گرلز ہائی سکول چٹورکھنڈ کی پرنسپل سعدیہ بانو کے بھی سالانہ انکریمنٹ روکنے اور متعلقہ ڈی ڈی ای کا بھی انکریمنٹ روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔
گرلز ہائی سکول پکورہ غذر کی پرنسپل نصرت شاہین کی سرزنش کی گئی ہے جبکہ ڈی ڈی ای کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ بوائز ہائی سکول داماس غذر کے پرنسپل شیر ولی کی بھی سرزنش کی گئی ہے۔ بوائز ہائی سکول رحیم آباد گلگت کے پرنسپل امجد علی کو جبری ریٹائرمنٹ کا حکم دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ ڈی ڈی ای کو وارننگ لیٹر جاری کیا گیا ہے۔ بوائز ہائی سکول تھوئی کے پرنسپل محمد نذیر کی سرزنش کی گئی ہے۔ بوائز ہائی سکول مناور کے پرنسپل مجید خان جو کہ ریٹائرڈ ہوئے ہیں م ان کیخلاف بھی وفاقی پنشن رولز کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایک سالانہ انکریمنٹ روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بوائز ہائی سکول گونر فارم چلاس کے پرنسپل غلام مرتضی کی جبری ریٹائرمنٹ کا حکم دیا گیا ہے، ساتھ ہی متعلقہ ڈی ڈی ای کا ایک سالانہ انکریمنٹ روکنے اور وارننگ لیٹر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بوائز ہائی سکول منیمرگ استور کے پرنسپل ایس ایس ٹی ابوزر خان جو ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی اور ایک سالانہ انکریمنٹ بند کیا جائے گا۔ بوائز ہائی سکول منی مرگ کے پرنسپل افضل بیگ کو جبری ریٹائرمنٹ کا حکم دیا گیا ہے۔ بوائز ہائی سکول اشکومن پراپر کے ایس ایس ٹی ٹیچر رحمت خان کے پے سکیل میں ایک سٹیج کی کمی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
بوائز مڈل سکول کندرک کھرمنگ کے پرنسپل ایس ایس ٹی غلام مہدی کے پے سکیل میں ایک سٹیج کی کمی کا حکم دیا گیا ہے۔ بوائز ہائی سکول تولولنگ کھرمنگ کے پرنسپل ایس ایس ٹی محمد اسماعیل کے پے سکیل میں دو سٹیج کی کمی کر دی گئی ہے جبکہ متعلقہ ڈی ڈی ای کا ایک سالانہ انکریمنٹ بند کرنے کا کم سے کم سزا سنائی گئی ہے۔ بوائز ہائی سکول سکندر آباد نگر کے پرنسپل رمضان علی کی جبری ریٹائرمنٹ کا حکم دیا گیا ہے۔ بوائز ہائی سکول اشکومن کے پرنسپل سید مرزا جو ریٹائرمنٹ کے چکے ہیں ان کیخلاف بھی پنشن رولز کے تحت کارروائی ہو گئی۔ بوائز ہائی سکول تھوئی کے پرنسپل حسین کے پے سکیل میں دو سٹیج کی کمی کا حکم دیا گیا ہے۔ بوائز ہائی سکول دتوچی بگروٹ کے سابق پرنسپل انور خان جو ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں ان کیخلاف بھی کارروائی ہو گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا ایک سالانہ انکریمنٹ انکریمنٹ روکنے اور متعلقہ ڈی ڈی ای کا وارننگ لیٹر جاری اور وارننگ لیٹر بوائز ہائی سکول جاری کیا گیا ہے گرلز ہائی سکول سٹیج کی کمی کر کو شوکاز نوٹس گلگت بلتستان مجاز اتھارٹی کیخلاف بھی ڈی ڈی ای کو کی جانب سے ایس ایس ٹی کے پرنسپل سکولوں کے کرنے کا ہے جبکہ گئی ہے
پڑھیں:
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری قوم متحد ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
وزیر اعلی گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ بھارت میدانی، فضائی و ڈیجیٹل جنگوں سے بدترین شکست کھانے کے بعد اب آبی جارحیت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور پاکستانی قوم اس جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اس کیلئے مہنگا ثابت ہو گی، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری قوم متحد ہے، ہمالیہ کے پہاڑوں سے لیکر کراچی کے ساحل تک ایک ایک وجود بھارتی ہٹ دھرمی کا سخت جواب دے گا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ بھارت میدانی، فضائی و ڈیجیٹل جنگوں سے بدترین شکست کھانے کے بعد اب آبی جارحیت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور پاکستانی قوم اس جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے اور خاص کر گلگت بلتستان تو شہداء کی سرزمین ہے، یہاں کے لالک جان، کرنل راشد کریم شہید، کرنل مجیب شہید اور میجر وہاب شہید جیسے سپوتوں نے سینے پر گولی کھا کر دشمن کا مقابلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ بھارت پاکستان کے حوالے سے کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، آج کا پاکستان بھارت اور اسکے گٹھ جوڑ دشمن طاقتوں کو نیست و نابود کرنے کیلئے کافی ہے۔