کپل شرما شو کی مقبولیت میں غیر معمولی کمی، وجہ کیا بن رہی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
مشہور کامیڈی پروگرام ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ کے تیسرے سیزن کو ناظرین کی جانب سے وہ پذیرائی نہیں مل رہی جو اس کے گزشتہ سیزنز کو حاصل تھی۔ نیٹ فلکس پر اس شو کے نئے سیزن کی اب تک 3 اقساط نشر ہوچکی، تاہم ویورشپ کے اعداد و شمار مسلسل کمی کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیزن 3 کے لیے کپل شرما کتنے کروڑ معاوضہ لے رہے ہیں؟
نئے سیزن کا آغاز سلمان خان کے ساتھ ہوا، جنہوں نے اپنی آنے والی فلم ‘سکندر’ کی پروموشن کی۔ اس کے بعد دوسرے اپیسوڈ میں فلم ‘میٹرو ان ڈاینو’ کی کاسٹ شریک ہوئی، جبکہ تیسری قسط میں کرکٹرز گوتم گمبھیر، رشبھ پنت اور یوزویندر چہل نے شرکت کی۔ اگرچہ ہر قسط میں معروف شخصیات کو مدعو کیا گیا، مگر شو کی ریٹنگز توقعات سے کہیں کم رہیں۔
پہلے سیزن کے آغاز میں رنبیر کپور والے اپیسوڈ کو 2.
یہ بھی پڑھیں: کپل شرما کو قتل کی دھمکی: بھارتی پولیس نے پاکستان کا نام لے لیا
دوسرے ہفتے میں نیٹ فلکس کی رپورٹ کے مطابق شو کی مجموعی ویورشپ صرف 2 ملین رہی، جو کہ پہلے 2 اقساط کی کل تعداد تھی، جب کہ تیسرے ہفتے تک تینوں اقساط کو ملا کر محض 1.2 ملین ویوز حاصل ہوسکے۔ ان اعداد و شمار سے اندازہ ہوتا ہے کہ ناظرین کی دلچسپی تیزی سے کم ہورہی ہے۔
یہ شو اگرچہ تاحال نیٹ فلکس کے ‘گلوبل ٹاپ 10 نان انگلش شوز’ کی فہرست میں شامل واحد بھارتی پروگرام ہے، تاہم موجودہ رفتار دیکھتے ہوئے یہ اعزاز برقرار رکھ پانا مشکل نظر آتا ہے۔ آنے والی قسط میں جایدیپ اہلٰوات، وجے ورما، پراتیک گاندھی اور جیتندر کمار کی شرکت متوقع ہے، جس سے شو کی مقبولیت میں دوبارہ اضافہ ہونے کی امید کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کپل شرما کے شو میں جانا سب سے بڑی غلطی تھی، کامیڈین نسیم وکی
شو کے فارمیٹ میں جدت نہ لانے، مزاح کے معیار میں کمی اور مہمانوں کے انتخاب پر تنقید جیسے عوامل کو ناظرین کی دلچسپی میں کمی کی ممکنہ وجوہات قرار دیا جارہا ہے۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ کا مستقبل غیر یقینی نظر آتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت سکندر سلمان خان کپل شرما شو مقبولیت میٹرو ان ڈاینو نیٹ فلیکس ویوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت کپل شرما شو مقبولیت نیٹ فلیکس ویوز ملین ویوز کپل شرما
پڑھیں:
بابراعظم کا ٹی20 کرکٹ میں اعزاز، روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا
لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کھیلا گیا جہاں قومی ٹیم نے بہترین بولنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے مہمان ٹیم کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی اور سیریز بھی 1-1 سے برابر کردی۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 111 رنز کا ہدف 14 ویں اوور کی پہلی گیند پر 112 رنز بنا کر حاصل کرلیا، جس میں نوجوان اوپنر صائم ایوب کی دلکش اننگز بھی شامل تھی۔
صائم ایوب نے طویل عرصے بعد فارم حاصل کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 6 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر 71 رنز بنائے جبکہ بولنگ میں سلمان مرزا نے 4 اوور کے کوٹے میں صرف 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی اور فہیم اشرف نے سب سے زیادہ 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سلمان مرزا کو جنوبی افریقہ کے خلاف شان دار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
بابر اعظم نے 18 گیندوں کا سامنا کرکے ایک چوکے کی مدد سے 11 رنز بنائے تاہم انہوں نے اس دوران ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بابراعظم نے ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ 4 ہزار 234 رنز بنائے ہیں، انہوں نے یہ سنگ میل 130 میچوں کی 123 اننگز میں 39.57 کی اوسط سے حاصل کیا ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے ٹی20 کیریئر میں 3 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 128.77 ہے۔
بھارت کے سابق کپتان روہت شرما نے 159 میچوں میں 151 اننگز کھیل کر 32.05 کی اوسط سے 4 ہزار 231 رنز بنا کر سب سے زیادہ ٹی20 رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا، انہوں نے سب سے زیادہ 5 سنچریوں کا مشترکہ ریکارڈ بھی بنایا ہے۔
ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 117 اننگز میں 48.69 کی شان دار اوسط کے ساتھ 4 ہزار 188 رنز بنائے ہیں۔
انگلینڈ کے تجربہ کار بیٹر جوز بٹلر نے 132 اننگز میں 35.49 کی اوسط اور 148.97 کے اسٹرائیک ریٹ سے 3 ہزار 869 رنز بنا رکھے ہیں اور فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔
پانچویں نمبر پر آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ ہیں، جنہوں نے 150 اننگز میں 26.69 کی اوسط سے 3 ہزار 710 رنز بنائے ہیں اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 118 اننگز میں 31.81 کی اوسط سے 3 ہزار 531 رنز بنا کر چھٹے نمبر پر ہیں۔
پاکستان کے محمد رضوان نے 106 میچ کھیلے ہیں اور 93 اننگز میں 47.41 کی اوسط اور 125.37 کے اسٹرائیک ریٹ سے 3 ہزار 414 ٹی20 رنز بنائے ہیں اور اس فہرست میں ان کا نمبر 6 ہے۔