بیرون ملک پاکستانیوں نے 38.3 ارب ڈالر بھجوا کر نیا ریکارڈ قائم کیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستانی معیشت کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ایک خوش آئند خبر سامنے آئی ہے، جس نے معاشی محاذ پر مثبت امکانات روشن کر دیے ہیں۔
مالی سال 2025 کے دوران وطن واپس بھیجی جانے والی ترسیلات زر نے تمام سابقہ ریکارڈز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 38.
گزشتہ مالی سال 2024 میں ترسیلات زر کا حجم 30.3 ارب ڈالر تھا، جس سے موازنہ کیا جائے تو رواں برس ان میں 8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، یعنی 26.6 فیصد کی زبردست بہتری دیکھی گئی ہے۔ یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک کو زرمبادلہ کے ذخائر، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور معاشی دباؤ جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔
اس کارکردگی میں سب سے اہم کردار سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے ادا کیا، جہاں سے 9.3 ارب ڈالر کی ترسیلات وطن واپس بھجوائی گئیں۔ اس کے بعد متحدہ عرب امارات کا نمبر رہا، جہاں سے 7.8 ارب ڈالر، جبکہ برطانیہ اور یورپی یونین کے مختلف ممالک سے بالترتیب 5.9 اور 4.5 ارب ڈالر کی رقم پاکستان منتقل کی گئی۔
امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے بھی 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلات بھجوا کر اپنی وابستگی کا بھرپور ثبوت دیا۔
ان مثبت نتائج کے پیچھے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے متعارف کرائے گئے کئی اہم اصلاحاتی اقدامات کارفرما رہے۔ بالخصوص پاکستان ریمی ٹینس انیشیٹوو (PRI) پروگرام نے ترسیلات کے عمل کو محفوظ، تیز تر اور آسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس پروگرام کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ترسیلات پر فیس میں رعایت، ڈیجیٹل بینکاری نظام کی اپ گریڈیشن اور بیداری مہمات نے غیر رسمی ذرائع سے رقم بھیجنے کے رجحان کو کم کر کے قانونی ذرائع کی طرف راغب کیا۔
ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں بینکاری نظام کی جدید کاری، کرنسی کی شرح مبادلہ میں بہتری اور ترسیلات پر دی جانے والی سہولیات نے سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد بحال کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ پہلے کی نسبت زیادہ محفوظ، منظم اور تیز ذرائع سے اپنی محنت کی کمائی وطن بھیجنے لگے ہیں۔
صرف جون 2025 کے مہینے میں ہی 3.4 ارب ڈالر کی ترسیلات وطن واپس آئی ہیں، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 7.9 فیصد زیادہ ہیں۔ اس ماہ بھی سعودی عرب سے سب سے زیادہ یعنی 823.2 ملین ڈالر موصول ہوئے، جبکہ متحدہ عرب امارات سے 717.2 ملین ڈالر، برطانیہ سے 537.6 ملین ڈالر اور امریکہ سے 281.2 ملین ڈالر بھیجے گئے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مقیم پاکستانیوں ارب ڈالر کی ملین ڈالر
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی رکن کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم سے وابستہ خاتون خولہ ادریس کو بیرونِ ملک روانگی سے روک دیا گیا، خولہ ادریس اپنے شوہر کے ہمراہ سعودی عرب کے لیے روانہ ہونے والی پرواز میں سوار ہونے والی تھیں، روانگی سے قبل امیگریشن عملے نے انہیں روک کر تفتیشی اداروں کے حوالے کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق خولہ ادریس چوہدری اور ان کے خاوند کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران ہی سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (FIA Cyber Crime Wing) کی ٹیم نے حراست میں لے لیا، دونوں کو ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے دفتر منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ خولہ ادریس کے خلاف مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز مواد کی اشاعت اور حساس معلومات کے پھیلاؤ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، اسی سلسلے میں ان کا نام ممکنہ طور پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ECL) یا اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا، جس کی بنیاد پر انہیں بیرون ملک جانے سے روکا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ خولہ ادریس سے پی ٹی آئی کی آن لائن سرگرمیوں اور چند مخصوص سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے معلومات حاصل کرے گا۔
تاحال پی ٹی آئی کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ٹیم کے اراکین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس عمل کو سیاسی انتقام قرار دیا جا رہا ہے۔
ادھر ایئرپورٹ حکام نے تصدیق کی ہے کہ خولہ ادریس اور ان کے شوہر کو باقاعدہ تحریری ہدایات کے تحت روکا گیا جبکہ تحقیقات مکمل ہونے تک دونوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔