data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کوٹ لکھپت جیل میں قید پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے حکومتی اتحاد سے مذاکرات کی حمایت کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔

8 جولائی کو اڈیالہ جیل سے جاری ایک دوٹوک پیغام میں عمران خان نے اپنی ہی جماعت کی قیادت کی مفاہمتی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا وقت ختم ہو چکا ہے۔

انہوں نے ’امپورٹڈ حکومت‘ کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اعلان کیا کہ 5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی — جو ان کی گرفتاری کو دو سال مکمل ہونے کا دن ہوگا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

’اب مذاکرات نہیں ہوں گے‘، عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات ہوئی، جس کے بعد علیمہ خان نے نورین خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔

علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کے لیے 5 اگست کی تاریخ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تاریخ پر حکومت مخالف تحریک میں شدت ہونی چاہیے۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہاکہ حکومت مخالف تحریک کے لیے 5 اگست کی تاریخ دینے کا مقصد یہ ہے کہ اس روز عمران خان کی گرفتاری کو 2 سال مکمل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ قوم اب میرے لیے بلکہ اپنی آزادی کی خاطر نکلے۔ کیوں کہ 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے قانون کی حکمرانی کو دفن کردیا گیا ہے۔

علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ اب حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، صرف تحریک چلے گی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عاشورہ کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسٹیبلشمنٹ بانی پی ٹی آئی حکومت مخالف تحریک شہباز شریف علیمہ خان عمران خان فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم لیگ ن نواز شریف وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • کمبوڈیا کے بادشاہ کی عوام سے شجر کاری کی اپیل
  • اب مذاکرات نہیں سڑکوں پردما دم مست قلندر ہوگا،عمران خان
  • عمران خان کا انکار ، کوٹ لکھپت کے قیدی رہنماؤں کی مذاکرات کی اپیل مسترد
  • فرانس ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے‘ ترکیہ
  • کوٹ لکھپت جیل میں بند پی ٹی آئی رہنماؤں کا ایک اور خط
  • عمران خان نے تحریک کا آغاز کردیا، پارٹی کو 5 اگست تک تیزی لانے کی ہدایت کردی
  • ’اب مذاکرات نہیں ہوں گے‘، عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا
  • اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کا تیسرا مرحلہ قطر میں جاری، معاہدے کی امیدیں برقرار
  • اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور، معاہدےکی کوششوں کیلئے بالواسطہ بات چیت