عمران خان کا مذاکرات سے انکار، پرویز الٰہی نے مفاہمت کا راستہ بہتر قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب، پرویز الٰہی نے پارٹی کے لیے مفاہمت کو زیادہ موزوں قرار دیا۔
چوہدری پرویز الٰہی آج جنگلات اراضی ریفرنس کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے، جہاں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی۔
اس دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کے لیے مذاکرات کا راستہ زیادہ مؤثر ہے یا احتجاج کا؟ تو پرویز الٰہی نے جواب دیا کہ ابتدا میں مزاحمت ہوتی ہے، لیکن آخرکار مفاہمت ہی زیادہ بہتر ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے بہتر صورتحال نکل آتی ہے، بہتری کی امید رکھنی چاہیے، پی ٹی آئی قیادت نے تو مذاکرات کا خط بھی لکھا جس پر پیشرفت نہیں ہوئی، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔
صحافیوں نے چوہدری پرویز الٰہی سے صدر زرداری کو ہٹائے جانے کی باتوں اور 27 ویں ترمیم سے متعلق بھی سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ تو میں نے صرف آپ سے ہی سنا ہے۔
واضح رہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کوٹ لکھپت جیل میں قید پارٹی رہنماؤں کی جانب سے مذاکرات کی اپیل کو مسترد کردیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پرویز ال ہی
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ