فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں اداکارہ حمیرا اصغر کے ساتھ آخری فوٹو شوٹ کرنے والے اسٹائلسٹ نے ہولناک انکشافات کیے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے سے گفتگو میں دانش مقصود نے بتایا کہ میں نے دس ماہ قبل حمیرا اصغر کے ساتھ فوٹو شوٹ کیا تھا۔

دانش مقصود نے بتایا کہ حمیرا اصغر سے آخری گفتگو اکتوبر میں واٹس ایپ پر ہوئی تھی۔ انھوں نے شوٹ کی تعریف کی اور وہ کافی خوش نظر آرہی تھیں۔

کی تھی اور اس کی وجہ ایک فوٹو شوٹ تھا۔ ان کا کہناتھا کہ اس کے بعد جب ان سے واٹس ایپ پر بات ہوئی تو وہ کافی خوش تھیں اور شوٹ کی تعریف بھی کی۔

دانش مقصود نے انکشاف نے کیا کہ ہماری ٹیم نے حمیرا کو فوٹو شوٹ کو سوشل کولیبریٹ کرنے کی ریکوئسٹ بھیجی لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔

دانش مقصود نے مزید بتایا کہ پھر ہم نے حمیرا کو دوبارہ کالز کیں جواب نہ آنے پر ان کے واٹس ایپ پر میسج کیے لیکن کوئی جواب نہ آیا۔

اسٹائلسٹ کا مزید کہنا تھا کہ جس پر ہمیں تشویش ہوئی تو سوشل میڈیا پبلیکیشن سے بھی رابطہ کرکے اداکارہ اور ماڈل کے لاپتا ہونے کی اطلاع دی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ لیکن شاید ان سب کو لگا کہ ایسے لاپتا ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے اور کسی نے توجہ نہ دی۔

دانش مقصود نے مزید بتایا کہ میں نے دو مختلف اپلیکیشن پر بھی پوسٹس لگوائیں لیکن پھر بھی اس بات پر شوبز انڈسٹری کی طرف سے توجہ نہیں دی گئی۔

حمیرا اصغر شوبز کی دنیا میں نام بنانے کے لیے لاہور سے کراچی منتقل ہوئی تھیں اور ڈیفنس کے علاقے میں 2018 سے ایک فلیٹ میں کرائے پر رہ رہی تھیں۔

انھوں نے 2024 سے فلیٹ کا کرایہ نہیں دیا تھا جس پر مالک نے کیس کررکھا تھا اور پولیس عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کرانے پہنچی تھی۔

بار بار دستک کے باوجود دروازہ نہ کھلنے پر پولیس دروازہ توڑ کر داخل ہوئی تو اداکارہ کی لاش ملی۔

اداکارہ کے والد نے لاش لینے سے انکار کردیا جب کہ بھائی نے بھی پولیس کو خاطر خواہ جواب نہیں دیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فوٹو شوٹ بتایا کہ جواب نہ

پڑھیں:

اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل، حتمی رپورٹ کا انتظار

کراچی کے علاقے ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کے  میں واقع ایک فلیٹ سے ملنے والی پاکستانی اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش کا  پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ۔جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر   ذرائع کے مطابق اداکارہ کی لاش انتہائی مسخ شدہ حالت میں ملی، جس کے باعث فوری طور پر موت کی وجوہات کا تعین ممکن نہیں ہوسکا، لاش کے کیمیکل سیمپل حاصل کرلیے گئے ہیں اور حتمی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق، اب تک مرحومہ کے اہل خانہ کراچی نہیں پہنچ سکے ہیں اور لاش تاحال کسی نے وصول نہیں کی اور واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔یاد رہے کہ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب گزری پولیس، عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کرانے پہنچی تھی۔ڈی آئی جی ساتھ زون سید اسد رضا کے مطابق، جب پولیس ٹیم نے فلیٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تو اندر سے کوئی جواب نہ ملا، جس پر دروازہ توڑ کر داخل ہونے پر اداکارہ کی لاش ملی۔اداکارہ مذکورہ فلیٹ میں کرایہ پر مقیم تھیں اور ایس ایس پی ساتھ محظور علی کے مطابق، وہ تنہا رہ رہی تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق واقعہ قتل نہیں لگتا، تاہم حتمی فیصلہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔گزری پولیس کے مطابق، متوفیہ کی شناخت حمیرا دختر اصغر علی کے طور پر ہوئی جن کی عمر 32 سال تھی۔وہ ماضی میں ڈراما سیریلز احسان فراموش، گرو اور دیگر میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی تھیں، جبکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی فعال تھیں۔پولیس اداکارہ کے موبائل فون ڈیٹا کی مدد سے ان کے اہل خانہ تک رسائی کی کوشش کر رہی ہے، جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • متوفیہ اداکارہ حمیرا اصغر کا بہنوئی سامنے آگیا، پولیس کا لاش حوالے کرنے سے انکار
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی میت وصولی کے لیے لواحقین کا رابطہ کرلیا
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری، پولیس کا کیا کہنا ہے؟
  • اداکارہ حمیرا سے رابطہ کب منقطع ہوا؟ آخری شوٹ کرنیوالے اسٹائلسٹ کا بیان سامنے آگیا
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کیسے واقع ہوئی؟ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل، حتمی رپورٹ کا انتظار
  • بیٹی کی لاش لینے نہیں آؤں گا، حمیرا اصغر کے والد نے ایسا کیوں کہا؟
  • کراچی: ڈیفنس کے فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر علی کی کئی روز پرانی لاش برآمد
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش فلیٹ سے برآمد