ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کی طالبہ ارم فیصل بنت فیصل احمد رول نمبر 2045 نے ٹوٹل 1200 نمبرز میں سے 1054 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسلام ٹائمز۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے ہوم اکنامکس اور خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کی طالبہ ارم فیصل بنت فیصل احمد رول نمبر 2045 نے ٹوٹل 1200 نمبرز میں سے 1054 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن، ایمان ہاشمی بنت شجاعت علی رول نمبر 2044 نے 988 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن، جبکہ شانزہ نایاب بنت محمد عامر رول نمبر 2135 نے 980 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں دیوا ہائیر سیکنڈری اسکول کی طالبہ سیدہ فاریہ بنت سید احسن رشید رول نمبر 995539 نے ٹوٹل 1100 میں سے 960 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن، دیوا ہائیر سیکنڈری اسکول کی ہی طالبہ بریرا اسلام بنت شوکت اسلام رانا رول نمبر 995533 نے 925 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن، جبکہ IDA-RIEU   اسکول اینڈ کالج فار دی ڈیف کی طالبہ ایمان الشمس بنت شمس الحق رول نمبر 995502 نے 920 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ناظم امتحانات زرینہ راشد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 198 طالبات نے رجسٹریشن حاصل کی، 189 طالبات امتحانات میں شریک ہوئیں، جس میں سے 112 طالبات کامیاب ہوئیں، اس طرح کامیابی کا تناسب 59.

26 فیصد رہا۔

ان امتحانات میں 9 طالبات اے ون گریڈ، 24اے گریڈ، 30 بی گریڈ، 31سی گریڈ اور 18 ڈی گریڈ میں کامیاب قرار پائیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر گروپ) کے امتحانات میں 116 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 114 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، جس میں سے 103 امیدوار کامیاب قرار پائے، اس طرح کامیابی کا تناسب 90.35 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 19 امیدوار اے ون گریڈ، 55اے گریڈ، 27 بی گریڈ اور 2 امیدوار سی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپلوڈ کر دیئے گئے ہیں۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے امتحانات میں ہوم اکنامکس کی طالبہ رول نمبر حاصل کی

پڑھیں:

ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ تعلیمی اداروں کی بحالی کے لیے گرانٹ کا اعلان

نوبیل انعام یافتہ پاکستان کی سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد تعلیمی شعبے کی بحالی کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔

ملالہ نے ادارہ تعلیم و آگاہی کے لیے 2 لاکھ ڈالر اور ماؤنٹین انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کے لیے 30 ہزار ڈالر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں ملالہ یوسف زئی نے کہاکہ حالیہ سیلاب نے پورے ملک میں اسکولوں کو شدید نقصان پہنچایا اور مقامی آبادیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

Flooding in Pakistan has destroyed schools and devastated communities. My heart is with all Pakistanis in this time of crisis.

We must act now to support relief efforts, rebuild infrastructure and ensure girls continue learning. I am announcing new grants to @itacecorg and the… pic.twitter.com/8ptptVFchz

— Malala Yousafzai (@Malala) September 15, 2025

انہوں نے کہا کہ اس کٹھن وقت میں وہ پوری پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں اور ان کی ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔

ملالہ یوسف زئی نے مزید کہاکہ یہ وقت یکجہتی کا ہے تاکہ ریلیف سرگرمیوں کو تیز کیا جا سکے، تعلیمی ڈھانچے کو ازسرنو تعمیر کیا جائے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ بچیاں اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ملالہ یوسف زئی کے والدین نے خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں بونیر، شانگلہ اور سوات کا دورہ کیا اور متاثرہ گھروں اور تعلیمی اداروں کا معائنہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: ملالہ یوسفزئی کے والدین کا سیلاب متاثرہ اضلاع کا دورہ، رضاکاروں کو خراج تحسین

اس موقع پر ملالہ فنڈ کے شریک بانی ضیاالدین یوسف زئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ سیلاب صرف گھروں کو نہیں بلکہ خوابوں کو بھی بہا لے گئے ہیں۔ ہم یہاں یہ بتانے آئے ہیں کہ متاثرین کو فراموش نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews تعلیمی اداروں کی بحالی سیلاب سے تباہی گرانٹ کا اعلان ملالہ یوسف زئی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • فیفا نے فٹبال کی نئی رینکنگز جاری کردیں، اسپین 11 سال بعد پہلے نمبر پر، پاکستان کا نمبر کیا رہا؟
  • فیفا رینکنگ: اسپین پھر سے دنیائے فٹبال کا حکمران بن گیا، پاکستان کی بھی ترقی
  • راولپنڈی انٹرمیڈیٹ نتائج : طالبات نے پہلی تینوں پوزیشنز اپنے نام کرلیں
  • راولپنڈی بورڈ؛ انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات کے نام، کامیابی کی ریکارڈ شرح
  • پنجاب ؛ تعلیمی بورڈزنے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا
  • لاہوربورڈ ، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا
  • آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: بنگلہ دیش نے بھارت سے نویں پوزیشن چھین لی
  • ون ڈے انٹرنیشنل میں ویمنز کرکٹرز کی اپ ڈیٹ رینکنگ جاری
  • ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ تعلیمی اداروں کی بحالی کے لیے گرانٹ کا اعلان
  • خیبرپختونخوا: محکمہ تعلیم کے ملازمین کی تعلیمی چھٹی کا غلط استعمال بے نقاب