2025-07-25@20:34:47 GMT
تلاش کی گنتی: 20

«چوہدری پرویز ال»:

    پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کی ذمہ داری صرف سیاستدانوں کی نہیں بلکہ اداروں کی بھی ہے، سب کواپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویزالٰہی کی تعزیت کیلیے بزرگ سیاستدان و سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں انہوں نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سے ملاقات کی اور والد کے انتقال پر تعزیت کی۔ پرویز الٰہی کے ہمراہ راسخ الٰہی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے، اس موقع پر انہوں نے میاں محمد اظہر کی مغفرت اور بلند درجات کیلیے دعا بھی کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے...
    xاسلام آباد:نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کا چارج دیدیا گیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نوید اصغر چوہدری کو تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک چیئرمین کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے گزشتہ روز ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سجاد غنی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا استعفیٰ منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی واپڈا میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ سجاد غنی نے قومی ادارے...
    فواد چوہدری کا پی ٹی وی میں نام کی تختی بحال کرنے پر عطا تارڑ سے اظہار تشکر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی وی میں نام کی تختی بحال کرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے اظہار تشکر کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ بطور وفاقی وزیر اطلاعات انہیں پی ٹی وی کے کانفرنس روم کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔فواد چوہدری کے مطابق 2022میں حکومت تبدیل ہوتے ہی میرے نام کی تختی ہٹا دی گئی تھی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میرے نام کی تختی بحال کرکے آگاہ کیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ اس...
    پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) میں نام کی تختی بحال کرنے پر فواد چوہدری نے وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجہ پارٹی کو کسی رجمنٹ کی طرح چلارہے ہیں، فواد چوہدری کا الزام سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس پر لکھا کہ بطور وفاقی وزیرِ اطلاعات مجھے پی ٹی وی کے کانفرنس روم کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا، تاہم 2022 میں حکومت تبدیل ہوتے ہی میرے نام کی تختی ہٹا دی گئی تھی۔ I had the honour of inaugurating a conference room at PTV; however, following a change in government, the commemorative plaque was removed—apparently to appease the new leadership. Upon learning of this, Federal Minister for...
    سٹی 42 : وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے لسڈنہ تولی پیر کراس میں ٹریفک حادثے میں 5 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔  وزیراعظم آزادکشمیر نے ڈی آئی جی پونچھ کو حادثہ کی فوری انکوائری کا حکم دے دیا ۔ چوہدری انوارالحق نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا، اور جاں بحق پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔  وزیراعظم آزادکشمیر نے انتظامیہ کو امدادی کارروائیوں کو بروقت انجام دینے کی ہدایت بھی کردی۔  یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اور ایس پی موقع پر پہنچ گئے ۔  یاد رہے کہ...
    وفاقی وزیر اوور سیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ کویت کی جانب سے ویزوں کی بحالی وزارت اوورسیز کی انتھک محنت اورمؤثر سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کےلیے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردیفوکل پرسن وزارتِ اوور سیز پاکستانیز مصطفیٰ ملک نے بتایا ہے کہ دنیا پاکستانی ہنرمندوں پر بند دروازے کھول رہی ہے۔ وفاقی وزیر اوور سیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ویزوں کے اجرا سے پاکستانیوں کو کویت میں روزگار، تجارت، سیاحت کے مواقع ملیں گے۔انہوں نے ملک کے لیے معاشی فوائد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے پاکستان کو قیمتی زر مبادلہ بھی حاصل ہوگا۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک حسین کے کوآرڈینیٹر خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور ان کا خاندان عوامی خدمت اور میرٹ پر یقین رکھتا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ چوہدری سالک حسین ہنر مند افراد کے لیے بیرون ملک روزگار کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال بعد پاکستانی کمیونٹی کےلیے کویتی ویزاکی بحالی چوہدری سالک حسین کی ذاتی دلچسپی کا ثبوت ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2025ء) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ججز سے یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ 27ویں ترمیم لا کر ان کی عمر میں 5 سال اضافہ کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ بار ایسوسی ایشنز میں یہ بات عام ہے کہ ججز سے یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم لا کر ججز کی عمر میں 5 سال اضافہ کریں گے، خاص طور پر جسٹس امین الدین جو ریٹائر ہونے والے ہیں، اس کے لیے ضروری ہے مخصوص نشستوں کے کیس کا حکومت کے حق میں مثبت فیصلہ آئے کیوں کہ اس حکومت کے لیے اس سے زیادہ اچھے کوئی ججز نہیں ہوسکتے اس لیے حکومت...
    سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نےمنی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کردی۔ اسپیشل سینٹرل کورٹ نے پرویزالٰہی کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ پرویزالٰہی،مونس الٰہی اورمحمد جبران خان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا،پرویزالٰہی سمیت دیگر کےخلاف کرپشن کے پیسے کو منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیےگئے،درخواست گزارسمیت دیگر کےخلاف الزامات محض مفروضوں پرمبنی ہیں۔ وکیل نےبتایا کہ درخواست گزارکو ان جھوٹےالزامات کی بنیاد پرگرفتارکیا گیا،پراسیکیوشن نےغیرمصدقہ دستاویزات پرانحصارکیا ہےلہذا عدالت چوہدری پرویزالٰہی کو انصاف کےتقاضوں کے تحت بری کرے۔عدالت نےفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹھائیس مئی کو جواب طلب کر لیا۔ Post Views: 5
    ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نےمنی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کردی۔  سپیشل سینٹرل کورٹ نے چودھری پرویزالٰہی کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ پرویزالٰہی،مونس الٰہی اورمحمد جبران خان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا،پرویزالٰہی سمیت دیگر کےخلاف کرپشن کے پیسے کو منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیےگئے،درخواست گزارسمیت دیگر کےخلاف الزامات محض مفروضوں پرمبنی ہیں۔ سول جج کی بیوہ کا اسپیشل جوڈیشل الاؤنس روکنے کیخلاف درخواست خارج  وکیل نےبتایا کہ درخواست گزارکوان جھوٹےالزامات کی بنیاد پرگرفتارکیا گیا،پراسیکیوشن نےغیرمصدقہ دستاویزات پرانحصارکیا ہےلہٰذا عدالت چوہدری پرویزالٰہی کو انصاف کےتقاضوں کے تحت بری کرے۔  عدالت نےفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 مئی کو جواب طلب...
    سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ بھارت کو افواج پاکستان سے جتنی مار پڑچکی ہے اس کے بعد دوبارہ وہ پاکستان پر حملے کی غلطی نہیں کرے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو پہلے سے زیادہ مار پڑے گی، بھارت سے کشیدگی کے دوران پوری قوم متحد تھی اور ہمیشہ رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص: پاک فوج کے بارے میں عوامی رائے کیا ہے؟ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر لڑی، افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں، ہمارے آپس میں لاکھ اختلاف ہوں...
    بھارت 2004 سے یہی حرکتیں کررہا ہے، خود دہشتگردی کرواتے ہیں اور پاکستان کو دنیا کے سامنے بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ہمیشہ ان کو منہ کی کھانی پڑتی ہے۔ ان کی ایجنسی ’را‘ اور ’آر ایس ایس‘ کچے کھلاڑی ہیں ہمیشہ پکڑے جاتے ہیں۔ چوہدری پرویز اقبال لوسر کا کہنا تھا کہ بھارت جھوٹا پراپیگینڈا کرنے کا ماہر ہے، ان کا سوشل میڈیا فالس فلیگ آپریشن کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔ یہ بس یہی چاہتے ہیں کہ پاکستان کو کسی نہ کسی طرح دنیا میں بدنام کرنا ہے۔ جبکہ یہ خود پاکستان میں خاص طور پر بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء) راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت کے جج اعجاز علی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف جنگلات کی 6 ہزار کنال اراضی کی خورد برد کے ریفرنس میں پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے مالیت کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے عدالت نے پرویز الہٰی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں اور سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر عدالتی احکامات کے تحت چوہدری پرویز الہٰی سمیت 14 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر وفاقی ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار...
    ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا ہے کہ 90 فیصد اوورسیز پاکستانیوں کا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، سوشل میڈیا پر پروپگینڈا کرنے والے پاکستان دشمنوں کے ٹاؤٹ ہیں، یہ ہندوستان کی زبان بول رہے ہیں، کل اسلام آباد میں پہلا اوورسیز کنونشن منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں 80 ملکوں سے اوورسیز پاکستانی آئیں گے جو ڈیڑھ کروڑ اوورسیز کی نمائندگی کرتے ہیں، پروپیگنڈا کرنے والوں سے اب تارکین وطن خود حساب لیں گے۔ وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہاکہ ہماری فیڈریشن اس وقت 28 ملکوں میں موجود ہے جس کا مقصد پاکستان کا مثبت چہرہ پوری دنیا کے سامنے لانا...
    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مؤثر بارڈر مینجمنٹ اور غیر قانونی امیگریشن کے مسائل پر عالمی تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری ان دنوں دورہ برطانیہ  میں موجود ہیں جہاں انہوں نے برطانوی وزیر داخلہ یویٹ کوپر کی جانب سے وزراء کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔ اس دوران طلال چوہدری اور برطانوی وزیر داخلہ یویٹ کوپر کے درمیان دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،  آج طلال چوہدری کی برطانوی ہوم منسٹر یویٹ کوپر سمیت دیگر ممالک کے وزرائے داخلہ اور وفود سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔   مؤثر بارڈر منیجمنٹ، غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور سینئر رپورٹر نوید اکبر چوہدری کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے سینئر رپورٹر نوید اکبر چوہدری اور ان کے خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند اور غمزدہ خاندان کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔
    اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے کیڈٹ کالجز کے معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کیڈٹ کالجز کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت کیڈٹ کالج پلندری اور کیڈٹ کالج مظفر آباد کے 31 ویں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خوشحال خان، سیکرٹری مالیات اسلام زیب، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن چوہدری محمد طیب، پرنسپل کیڈٹ کالج مظفر آباد اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی ۔(جاری ہے) چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پولیس کی جانب سے فراہم کی گی مقدمات کی تفصیلات نامکمل ہیں،درج مقدمات کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں،پولیس نے صرف بتایا کن کن مقدمات میں گرفتاری مطلوب ہے ۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ گزشتہ سماعت پر پولیس نے پرویز الٰہی پر 32 مقدمات درج ہونے کی تفصیلات عدالت میں پیش کی...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ان کی بانی تحریک انصاف سے صرف 10 منٹ کی مختصر ملاقات ہوئی ہے ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔راولپنڈی  میں اڈیالہ جیل کے باہر بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کےوکیل فیصل چودھری  نےمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ محسن نقوی کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ کو تباہ کر دیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ٹیم عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر نہیں آ سکی۔ شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی ممکن...
    وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ بلاشبہ اسلام کی ترویج و اشاعت میں دینی مدارس، مساجد اور علماء کا بنیادی کردار رہا ہے۔وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین جامعہ محمدیہ کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے وفاق المدارس کے زیرِ انتظام امتحانات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر  نے وفاق المدارس کے تحت قائم امتحانی مرکز کے نظام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صدر ق لیگ کو غیر قانونی طور پر ہٹانے کی کوشش کی گئی: چوہدری سالک حسینمسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے صدر کو غیر قانونی طور پر...
۱