گجرات کے پانی میں ڈوبنے کی ذمہ دار ن لیگ ہے، چوہدری پرویز الٰہی
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گجرات میں سیلاب کا ذمہ دار مسلم لیگ ن کو قرار دے دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی نے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کے ہمراہ گجرات میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات شہر کی نکاسی آب کے لیے اربوں روپے کے فنڈز لائے گئے تھے، مگر موجودہ حکومت نے انہیں استعمال ہی نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں:گجرات ڈسٹرکٹ جیل سے 100 خطرناک قیدیوں کو لاہور جیل کیوں منتقل کیا گیا؟
پرویز الٰہی اگر ن لیگ ہمارے شروع کیے گئے سیوریج منصوبوں کے فنڈز نہ روکتی تو آج گجرات شہر پانی میں نہ ڈوبتا، اصل مجرم وہ لوگ ہیں جو آج یہاں آکر بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ ان کے کام میں برکت ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی یہ اقتدار میں آتے ہیں ملک سے برکت اٹھ جاتی ہے، اگر ہماری حکومت نے گجرات کے گرد حفاظتی بند نہ بنوائے ہوتے تو حالات اس سے بھی زیادہ خراب ہوتے۔
چودھری پرویز الہیٰ کا گجرات میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ pic.
— Naya Daur Videos (@nayadaurpk_urdu) September 13, 2025
انہوں نے بتایا کہ مونس الٰہی نے جیل چوک تا بولے پل 40 کروڑ روپے کے فنڈز سے 50 کیوسک کی بارشی پائپ لائن مکمل کروائی، لیکن ن لیگ نے شاہ حسین اور چاہ ترنگ کے بڑے نالوں پر کنکریٹ کی سڑکیں بنا کر صفائی ناممکن کردی۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
پرویز الٰہی نے کہا کہ اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں انہوں نے عمران خان کے ویژن کوعملی شکل دی اور ہمیشہ انسانیت کی خدمت کو ترجیح دی، ریسکیو 1122 آج پورے پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد کررہا ہے، یہ منصوبہ انہی کی حکومت کا کارنامہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی عوام مشکل میں ہوں، ہمارے خاندان کا ایک ایک فرد ان کی مدد کے لیے پہنچے گا۔ ن لیگ ہمارے ریسکیو 1122 کے معیار کا ایک بھی منصوبہ لا کر دکھائے۔
????یہ ایسے جادوگر ہیں انہوں نے میری گجرات والی سیٹ چھین لی کوئی بات نہیں ان سے سیٹ واپس لیں گے اور ان کے پیٹوں سے فنڈز نکالیں گے تحریک انصاف آپ سے وعدہ کرتی ہے کہ آپ کے گھر آپ کے کاروبار سب دوبارہ بنیں گے ۔
چوہدری پرویز الٰہی کا گجرات میں سیلاب متاثرین کے لیے کیمپ کے افتتاح پر… pic.twitter.com/cgZXwod7cL
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) September 13, 2025
مزید برآں انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ صرف گجرات کو ڈویژن بنایا بلکہ تلہ گنگ، مری، تونسہ، وزیر آباد اور کوٹ ادو کو بھی ضلع کا درجہ دیا۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیر آباد کارڈیالوجی اسپتال بھی ہمارا منصوبہ تھا جس کے فنڈز ن لیگ نے 9 سال تک روک کر رکھے، لیکن اللہ تعالیٰ نے دوبارہ موقع دیا تو ہم نے اس منصوبے کو مکمل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی عدم استحکام تحریک انصاف کا انتخابی مینڈیٹ تسلیم نہ کرنے کا نتیجہ ہے، پرویز الٰہی
خطاب کے موقع پر ثمیرہ الٰہی، راسخ الٰہی، عمر ڈار، میاں عمران مسعود، شوکت بسرا، امجد پرویز بٹ، چودھری یوسف سجاد چنی، سید فیض الحسن شاہ، شجاعت نواز اجنالہ، چودھری تنویر گوندل، چودھری لیاقت بھدر اور چودھری رضوان مچھیانہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پنجاب حکومت چوہدری پرویز الٰہی سیلاب گجرات مسلم لیگ نذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب حکومت چوہدری پرویز ال ہی سیلاب گجرات مسلم لیگ ن
پڑھیں:
ٹی ایل پی پر پابندی لگنا اچھی بات ہے، فواد چودھری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی لگنا اچھی بات ہے ، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نابالغ ہے،قومی معاملات میں سنجیدگی ضروری ہے، خواجہ آصف پنجابی فلموں میں کام کرکے بڑھکیں مار لیں ۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ کل پھر وزیر اعلیٰ کے پی کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔ سہیل آفریدی چوتھی مرتبہ جیل کے باہر آئے مگر ملاقات نہیں کرنے دی گئی، یہ سہیل آفریدی کی تضحیک ہے، عدالتیں اپنے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کروا رہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نا بالغ ہے ، سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں کرادر ادا کرسکتے ہیں، چند لوگوں کے ہاتھ میں ایسے ہے جیسے بندر کے ہاتھ ماچس آئی ہو۔ سہیل آفریدی کوٹ لکھپت جیل میں شاہ محمود قریشی سمیت دیگر قید رہنمائوں سے ملاقات کریں،شاہ محمود قریشی انہیں مثبت مشورہ دیں گے۔ سہیل آفریدی پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ ہیں، انہیں ایسے لوگوں سے بات کرنی چاہیے تو ٹمپریچر کم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی لگنا اچھی بات ہے ، یہ پرتشدد گروہ ہے، ان پر پابندی لگانا اچھی بات ہے، افسوس ہے ٹی ایل پی کے خلاف سپریم کورٹ کے خلاف ریفرنس کیوں فائل نہیں کیا گیا۔فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم بنے ہوئے ساڑھے 3 سال ہوچکے ہیں ۔ اب انہوں نے کمیٹیاں بنا دی ہیں، یعنی انہوں نے ہار مان لی ہے ، پاکستان کی معیشت کا برا حال ہے ، پاک فوج کے جوان جانیں دے رہے ہیں، آرمی چیف کسی ملک سے مذاکرات یا معیشت پر بات کررہے ہیں تو وزیراعظم کا کیا کام ہے؟۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے خواجہ آصف کو پنجابی فلموں میں کام کرنے کا مشورہ دے دیا ہے، خواجہ آصف کو کوئی پنجاب فلموں میں رول دے دیں تاکہ اس میں بڑھکیں مار لیں ، قومی معاملات میں سنجیدگی بہت ضروری ہے