پی ٹی وی میں نام کی تختی بحال کرنے پر فواد چوہدری عطاتارڑ کے شکرگزار
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) میں نام کی تختی بحال کرنے پر فواد چوہدری نے وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجہ پارٹی کو کسی رجمنٹ کی طرح چلارہے ہیں، فواد چوہدری کا الزام
سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس پر لکھا کہ بطور وفاقی وزیرِ اطلاعات مجھے پی ٹی وی کے کانفرنس روم کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا، تاہم 2022 میں حکومت تبدیل ہوتے ہی میرے نام کی تختی ہٹا دی گئی تھی۔
I had the honour of inaugurating a conference room at PTV; however, following a change in government, the commemorative plaque was removed—apparently to appease the new leadership.
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 1, 2025
فواد چوہدری نے لکھا وفاقی وزیر عطا تارڑ نے پی ٹی وی میں میرے نام کی تختی بحال کر کے مجھے آگاہ کیا ہے.
یہ بھی پڑھیں: ’فواد چوہدری کو ان حرکتوں سے باز رہنا چاہیے‘، فیصل چوہدری نے اپنے بھائی کے بارے میں کیا کہا؟
انہوں نے لکھا کہ آج کے گہرے سیاسی ماحول میں احترام اور تہذیب کے ایسے اشارے بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں، میں وزیر عطاتارڑ کا ان کی تدبر اور شائستگی کے لیے تہہ دل سے مشکور ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان پی ٹی آئی پی ٹی وی تختی عطاتارڑ فواد چوہدری مسلم لیگ ن وزیراطلاعاتذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پی ٹی ا ئی پی ٹی وی تختی عطاتارڑ فواد چوہدری مسلم لیگ ن وزیراطلاعات فواد چوہدری نام کی تختی چوہدری نے
پڑھیں:
9 مئی کے واقعات میں ڈی آئی جی کی آنکھ ضائع ہوئی، وہ آج بھی کوما میں ہیں: طلال چوہدری
فائل فوٹووزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ڈی آئی جی کی آنکھ ضائع ہوئی، وہ آج بھی کوما میں ہیں۔
اپنے ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کو لاہور میں 14 واقعات ہوئے جس میں تھانوں کو جلایا گیا۔ جناح ہاؤس، سرکاری و نجی املاک کو جلایا گیا، 82 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ سرور روڈ پر ہنگامے میں سرکاری گاڑیوں کو جلایا گیا، 14 ملزمان میں سے 6 کو بری کیا گیا، 8 کو سزا ہوئی، 9 مئی کو پی ٹی آئی کی قیادت کے کہنے پر کارکن کور کمانڈر ہاؤس پہنچے۔
لاہور، سرگودھا لاہور اور سرگودھا کی انسدادِ دہشت...
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کے ویڈیوز ثبوت ہیں کہ وہ 9 مئی میں ملوث ہیں، پی ٹی آئی کے کارکنوں کو سزائیں پہلے ہونے چاہئیں تھیں۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ لاہور میں 14 مقامات پر املاک کو آگ لگائی گئی، 9 مئی کے ملزمان کو شواہد کی بنیاد پر سزا ہوئی، تمام لوگ پی ٹی آئی رہنماؤں سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں تھے۔