محسن نقوی اور طلال چوہدری کی فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہیدہونے والےلیفٹیننٹ کرنل جنید کے اہل خانہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری راولپنڈی میں شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر پہنچے اور شہید کی والدہ، فیملی اور بچوں سے ملاقات کی۔محسن نقوی اور طلال چوہدری نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔محسن نقوی نے شہید کی والدہ سے کہا کہ آپ جیسی باہمت ماں کا حوصلہ دیکھ کر ہمارا حوصلہ اور بڑھ گیا ہے، شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے، شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملائے۔
سی ایس ایس امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان ہو گیا، کامیابی کی شرح2.
طلال چوہدری نے کہا کہ شہداء قوم کا فخر اور سرمایۂ افتخار ہیں، قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔
شہید کی والدہ نے کہا کہ میرے بیٹے کو شہادت کی بڑی سعادت نصیب ہوئی، میرے بیٹے نے ملک کا پرچم بلند کیا۔ شہید کی والدہ نے عزم کا اظہار کیا کہ وطن کی حفاظت کیلئے ان کے دونوں پوتے بھی پاک فوج میں شامل ہوں گے۔محسن نقوی اور طلال چوہدری نے شہید کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید چند روز قبل اورکزئی میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے تھے
لاہور میں باپ کی کمسن بیٹی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ، چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا نوٹس، رپورٹ طلب کر لی
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: محسن نقوی اور شہید کی والدہ طلال چوہدری
پڑھیں:
فتنہ خوارج کے خلاف جنگ میں دو جوان شہید، حیدرآباد اور ہالا میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
حیدرآباد:وزیرستان میں فتنہ خوارج کے خلاف کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے دو جوانوں، آصف قریشی اور محمد حنیف چوہان کو ان کے آبائی علاقوں حیدرآباد اور ہالا میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
شہید آصف قریشی کی نمازِ جنازہ حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد کی عیدگاہ میں ادا کی گئی، جس میں جی او سی یحییٰ گوندل، ایم پی اے طارق رزاق دھاریجو، ایس ایس پی عدیل چانڈیو، اور دیگر اعلیٰ حکام سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاک فوج کے دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی، جبکہ جنازے میں شہید کے عزیزوں اور مقامی نمائندوں ناصر حسین قریشی و ڈپٹی میئر صغیر قریشی نے بھی شرکت کی۔
دوسری جانب ہالا کے علاقے محمد صالح چوہان میں شہید محمد حنیف چوہان کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔
اہلِ علاقہ نے جسد خاکی پر پھول نچھاور کیے اور فوجی اعزازات کے ساتھ الوداع کیا۔
نمازِ جنازہ میں فوجی افسران، ایس ایس پی مٹیاری راؤ عارف، ن لیگ سندھ کے صدر نصیر میمن اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
شہید محمد حنیف نے 9 سال قبل پاک فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ اپنے پیچھے والدین، اہلیہ اور دو سالہ بیٹے کو سوگوار چھوڑ گئے۔