ججز سے یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ 27ویں ترمیم لا کر ان کی عمر میں 5 سال اضافہ کریں گے، فواد چوہدری کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2025ء) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ججز سے یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ 27ویں ترمیم لا کر ان کی عمر میں 5 سال اضافہ کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ بار ایسوسی ایشنز میں یہ بات عام ہے کہ ججز سے یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم لا کر ججز کی عمر میں 5 سال اضافہ کریں گے، خاص طور پر جسٹس امین الدین جو ریٹائر ہونے والے ہیں، اس کے لیے ضروری ہے مخصوص نشستوں کے کیس کا حکومت کے حق میں مثبت فیصلہ آئے کیوں کہ اس حکومت کے لیے اس سے زیادہ اچھے کوئی ججز نہیں ہوسکتے اس لیے حکومت تو چاہے گی ان ججز کی عمر 100 سال کردے۔
سابق وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ نے پچھلے چالیس سال نواز شریف اور زرداری کو ملک پر مسلط رکھا، اب اگلے چالیس سال ان کے بچوں کو ملک پر مسلط کررہے ہے، اقتدار عوام کو واپس کیا جائے اور بند کمروں میں فیصلے بند کیے جائیں۔(جاری ہے)
پاکستان اور بھارت کی کشیدگی سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ ایٹمی جنگ تو چھوڑ دیں ٹریڈیشنل وار میں بھی پاکستان نے بھارت کو دھول چٹائی ہے، پاکستان کی ایئرفورس نے چند گھنٹوں میں بھارت کے 5 طیارے گرائے، بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے 20 ایئر بیسز تباہ کیں، پوری قوم پاکستان کی افواج اور خصوصاً پاکستان ایئر فورس کی شکرگراز ہے، پاکستان نے اس تاثر کو تبدیل کر دیا ہے کہ انڈیا ساؤتھ ایشیاء کا اسرائیل ہے، پاکستان کو جو کرنا چاہیے تھا وہ کیا، نیوکلیئر بہت بعد کی بات ہے، پاکستان طے کرتا ہے کہ ساؤتھ ایشیا کی پاور پولیٹکس کیسے ہونی ہے، افواج پاکستان کے جوانوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر ہندوستان کو دھول چٹائی، افواج پاکستان نے ملک وقوم کا سر فخرسے بلند کیا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان نے کی عمر
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کی حکومت باجوڑ کے معاملے پر ہمارے ساتھ ہے، طلال چوہدری
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے واضح کیا ہے کہ ملک میں کسی نئے یا بڑے فوجی آپریشن کا آغاز نہیں کیا گیا بلکہ معمول کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ آپریشنز کبھی چند گھنٹوں کے لیے ہوتے ہیں، کبھی ایک دن کے لیے، اور بعض اوقات طویل بھی ہو سکتے ہیں، جن میں سویلینز کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جاتی ہے تاکہ اجتماعی نقصان کم سے کم ہو۔
یہ بھی پڑھیں:
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت باجوڑ کے معاملے پر ہمارے ساتھ ہے اور صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر صوبوں کے ساتھ مل کر عملدرآمد کیاجاتاہے۔
’ملک بھر میں روزانہ تقریباً 190 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ہوتے ہیں، جن میں متعدد سندھ اور پنجاب میں جبکہ زیادہ تر بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں انجام پاتے ہیں۔‘
مزید پڑھیں:
انہوں نے بتایا کہ باجوڑ کی دو تحصیلوں میں مصدقہ انٹیلیجنس اطلاعات موجود ہیں جہاں افغان اور خوارج کی بڑی تعداد ہے، اور وہاں بھی نیشنل ایکشن پلان کے تحت آئی بی او کیے جا رہے ہیں، جن میں خیبر پختونخوا حکومت شامل ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے آپریشن مخالف بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ اس نوعیت کی باتیں قوم میں کنفیوژن پیدا کرتی ہیں۔ ’ایک بات پر وضاحت ہونی چاہیے کہ دہشت گردی نامنظور ہے اور پاکستان میں دہشت گرد نہیں رہے گا، ریاست اپنی پوری طاقت ان کے خلاف استعمال کرے گی۔‘
مزید پڑھیں:
طلال چوہدری انہوں نے اس تاثر کی بھی تردید کی کہ باجوڑ میں کسی بڑے آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے، ایسا کوئی آپریشن نہیں ہو رہا جس میں نقل مکانی اور بعد میں آبادکاری کی ضرورت پڑے، جیسا کہ ماضی میں ہوا۔
’آئی بی اوز ہماری روٹین کا حصہ ہیں اور کئی سالوں سے جاری ہیں، ان میں حکمت عملی اور ہتھیار کا فیصلہ گراؤنڈ فورس کرتی ہے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اے آر وائی باجوڑ طلال چوہدری وزیر مملکت برائے داخلہ