19 سال بعد پاکستانی کمیونٹی کےلیے کویتی ویزاکی بحالی چوہدری سالک حسین کی ذاتی دلچسپی کا ثبوت ہے۔ کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک حسین کے کوآرڈینیٹر خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور ان کا خاندان عوامی خدمت اور میرٹ پر یقین رکھتا ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چوہدری سالک حسین ہنر مند افراد کے لیے بیرون ملک روزگار کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال بعد پاکستانی کمیونٹی کےلیے کویتی ویزاکی بحالی چوہدری سالک حسین کی ذاتی دلچسپی کا ثبوت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چوہدری سالک حسین
پڑھیں:
شیخ رشید نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع کرا دی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں اپنی رکنیت بحالی کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ زندگی کا ایک عجوبہ کام جو مجھے بہت پہلے کرنا چاہئے تھا، اب کر رہا ہوں، مجھے بار کی رکنیت 50 سال پہلے حاصل کرنی چاہیے تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ سردار رازق کے چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت کی بحالی کی درخواست کر رکھی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کی رکنیت بحال ہو گئی تو بار کی سیاست نہیں کروں گا، صرف اور صرف سردار رازق کے چیمبر میں بیٹھ کر پریکٹس کروں گا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :