’اب واپسی کا راستہ نہیں ملے گا‘، مودی کے بیان پر پاکستانی صارفین کا شدید ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’سُکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی تو ہے ہی‘۔
مودی نےریاست گجرات کے شہر بھج میں ایک تقریر میں کہا کہ ’پاکستان کو دہشتگردی کی بیماری سے نجات دلانے کے لیے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا، پاکستان کے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا۔ سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ۔ ورنہ میری گولی تو ہے‘۔
مودی کی ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی۔۔۔
سکھ چین کی زندگی جیو روٹی کھاؤ ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔۔۔ pic.
— Shafqat Ali (@ShafqatAli125) May 26, 2025
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان پر جہاں پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز، غیر ذمہ دارانہ اور اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے وہیں سوشل میڈیا صارفین بھی اس پر تنقید کر رہے ہیں۔
وسیم عباس نے نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ہمت کریں پھر ہم آپ کو بتائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک آپ نے سبق نہیں سیکھا۔
تو ہمت کر پھر تجھے بتاتے ہیں
ابھی تک تم نے سبق نہیں سیکھا @narendramodi https://t.co/8SFATW920I
— Waseem Abbas????????✌️ (@WA_Says92) May 26, 2025
ایک صارف نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی نوجوانوں نے آپ کی گیدڑ بھبکیوں کا جواب بنیان المرصوص کی صورت میں دیا تھا۔ اب کی بار تم نے گولی چلائی تو جواب گولی سے بڑھ کر دیں گے۔
نریندر مودی کی ایکبار پھر پاکستان کو دھمکی
ابکی بار نوجوانوں کو نشانہ بنایا ہے
یہ پاکستانی نوجوان ہیں تمھاری گیدڑ بھبکیوں کا جواب پاکستانی نوجوانوں نے دیا
یہ بنیان المرصوص کی صورت میں دیا
ابکی بار تم نے گولی چلائی تو جواب گولی سے بڑھ کر دینگے
جیسے 26 کا جواب 360 کی صورت دیا تھا pic.twitter.com/En9Nvpi5hj
— Political Prism (@PoliticalPrism_) May 26, 2025
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ تم صرف بول سکتے ہو، ہم عمل کرتے ہیں۔ اب اگر ایک قدم بڑھایا تو واپسی کا راستہ نہیں ملے گا۔
تم صرف بول سکتے ہو، ہم عمل کرتے ہیں۔
اب اگر ایک قدم بڑھایا تو واپسی کا رستہ نہ ملے گا۔ ????????????
— Waseem (@w08759134) May 26, 2025
ثاقب خان نے لکھا کہ پاکستان کا ہر جوان ایک فوجی ہے۔ اب گنتی آپ کی ہو گی، جواب ہمارا۔
Tayyar ho jao Modi ji, Pakistan ka har jawan ek fauj hai. 26 ka 360 bhool gaye? Ab ginti aapki hogi, jawab hamara. #PakistanZindabad
— Saqib khan (@Saqib_786786) May 26, 2025
پاکستان کے سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ مودی نے انتہائی توہین آمیز تقریرکی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے پہلے بھی گولی چلا کر دیکھا آپ کا جبڑا ٹوٹا اب ایسی حرکت کی تو انڈیا کی کمر ٹوٹے گی۔
انتہائ توہین آمیز تقریر، آپ نے پہلے بھی گولی چلا کر دیکھا آپ کا جبڑا ٹوٹا اب ایسی حرکت کی تو Endia کی کمر ٹوٹے گی۔۔ #IndiaPakWar pic.twitter.com/ED4a1ghSf0
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 26, 2025
ایک صارف نے مودی کے بیان پر کہا کہ ان کو پہلی دفعہ مکمل تسلی نہیں ہوئی۔
مودی نے پاکستان میں موجود اپنی پراکسی یوتھیوں کو مخاطب کر کے ہدایات دیں کہ ملک میں انتشار مچاؤ اور باقی پاکستانی عوام کو گولی مارنے کی دھمکی دی ہے
مودی کو پہلی دفعہ مکمل تسلی نہی ہوئی ہے pic.twitter.com/K03D65cNm7
— RAShahzaddk (@RShahzaddk) May 26, 2025
یاد رہے کہ 7 مئی کو پاکستان پر بھارتی حملے میں 40 پاکستانی شہری شہید ہوئے تھے۔ اس کے بعد پاکستان نے 10 مئی کو آپریشن بنیان المرصوص کی صورت بھارت کو جواب دیا تو چند ہی گھنٹے بعد بھارتی فوج کی ترجمان کرنل صوفیہ قریشی نے پریس کانفرنس میں تصدیق کی تھی کہ پاکستان نے 26 بھارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ کرنل صوفیہ نے یہ بھی کہا تھا کہ بھارت مزید لڑائی نہیں چاہتا۔ اس کے کچھ گھنٹے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آپریشن بنیان المرصوص مودی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آپریشن بنیان المرصوص بنیان المرصوص پاکستان کو لکھا کہ کی صورت کہا کہ
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔