قومی ایئرلائن کے کلاس بی شیئرز کی قیمتوں میں اچانک اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
انتظامیہ لاعلم، پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے پی آئی اے سے جواب طلب کر لیا
قومی ایئر لائن پی آئی اے کے کلاس بی شیئرز کی قیمتوں میں اچانک غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے دوران پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں 18 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز کی قیمت بڑھ کر فی شیئر 22ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کلاس بی کے حصص کی قیمتوں میں غیر معمولی تبدیلی کے بعد پی آئی اے انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا گیا۔پی آئی اے انتظامیہ نے جوابی مراسلے میں کہا کہ ہم کسی ایسے معاملے یا پیشرفت سے واقف نہیں ہیں۔پی آئی اے انتظامیہ نے کہا کہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی B کے حصص کی قیمتوں میں غیر معمولی تبدیلیوں سے متعلق اس وقت ہمارے پاس کوئی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔پی آئی اے نے جوابی مراسلے میں کہا کہ جسے "قیمت سے متعلق حساس معلومات” قرار دیا جا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اہک ماہ میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی بی کے حصص میں غیر معمولی تبدیلی نظر آئی ہے، اس حوالے سے ایس ای سی پی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے پی آئی اے سے جواب طلب کیا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی قیمتوں میں کلاس بی شیئرز انتظامیہ نے غیر معمولی
پڑھیں:
علیمہ خان کے لہجے میں راستہ ڈھونڈنے کی معمولی سی کوشش: خواجہ آصف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ نریندر مودی بالآخر اپنی اوقات پر آ گئے ہیں۔ ان جیسے لوگ عالمی امن خراب کرتے ہیں۔ مودی کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کی ہندوستان میں بھی کسی کو توقع نہ تھی۔ مودی گولی مارنے کی بات کرتے ہیں ہمیں گولی مارنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔ نریندر مودی کو اپنی سیاسی موت سامنے نظر آ رہی ہے۔ دنیا میں اس وقت کوئی بھی مودی کی مدد نہیں کرے گا۔ علیمہ خان کے لہجے میں راستہ ڈھونڈنے کی معمولی سی کوشش ہے۔ علیمہ کے بیان پر غور کیا جا سکتا ہے کہ یہ لوگ کیا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی ابھی تک گزشتہ حالات سے باہر نہیں آئی ہے۔