پاکستان کے سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پاکستانی نژاد گلوکار عدنان سمیع پر طنزیہ وار کردیے۔

عدنان سمیع نے 2016 میں پاکستانی شہریت ترک کرکے بھارتی شہریت اپنا لی تھی، جس کے بعد سے وہ بھارت کے شہر ممبئی میں مقیم ہیں۔

اب حال ہی میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نئی ہوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے بھارتی پرچم والے ایئرفونز دکھائے، جو وہ لائیو پرفارمنس کےلیے استعمال کرتے ہیں۔

— اسکرین شاٹ

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ابھی امریکی کمپنی کی جانب سے مجھے، میری مرضی کے مطابق لائیو کنسرٹس کےلیے 'اِن ایئر مانیٹرز' موصول ہوئے ہیں، یہ میری دوسری جوڑی ہیں اور یہ ناقابل یقین ہے۔ انہوں نے خاص طور پر میری درخواست پر بھارتی پرچم کا یہ ڈیزائن بنایا ہے۔

عدنان سمیع کی پوسٹ وائرل ہوئی تو سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری تک بھی پہنچی، بس پھر کیا تھا۔ انہوں نے اپنا حسِ مزاح استعمال کیا اور پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار پر طنز کر دیا۔

انہوں نے عدنان سمیع کی پوسٹ ری شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’کچھ دماغ بھی آرڈر کریں، ایئر پرو آپ کےلیے بہت کم ہے‘۔

پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم، فواد چوہدری اور عدنان سمیع کے درمیان لفظی جنگ

گزشتہ منگل کو جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے سفارتی قدم اٹھاتے ہوئے سارک ویزے کے تحت پاکستانی شہریوں کو جاری ہونے والے ویزے منسوخ کر کے فوری ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم جاری کیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب فواد چوہدری نے عدنان سمیع کو ٹرول کیا ہو۔

گزشتہ ماہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جب بھارتی حکومت نے پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تو فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ عدنان سمیع کا کیا ہوگا؟

اس پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دماغ بھی آرڈر کریں، ایئر پرو آپ کے لیے بہت کم ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب فواد نے گلوکار کو ٹرول کیا ہو۔

گزشتہ ماہ جب بھارتی حکومت نے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تو فواد نے سوال کیا تھا کہ عدنان سمیع کا کیا ہوگا؟

عدنان سمیع بھی خاموش نہ رہے سکے اور جواب میں انہوں نے سابق وزیر اطلاعات کو ’ناخواندہ احمق‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ میں سمجھتا تھا کہ آپ وزیر اطلاعات ہیں اور آپ کو علم ہی نہیں.

.. اور آپ سائنس کے وزیر تھے؟

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فواد چوہدری نے کرتے ہوئے چھوڑنے کا انہوں نے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے