کچھ دماغ بھی آرڈر کرلیں: فواد چوہدری کا عدنان سمیع پر طنزیہ وار
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
پاکستان کے سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پاکستانی نژاد گلوکار عدنان سمیع پر طنزیہ وار کردیے۔
عدنان سمیع نے 2016 میں پاکستانی شہریت ترک کرکے بھارتی شہریت اپنا لی تھی، جس کے بعد سے وہ بھارت کے شہر ممبئی میں مقیم ہیں۔
اب حال ہی میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نئی ہوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے بھارتی پرچم والے ایئرفونز دکھائے، جو وہ لائیو پرفارمنس کےلیے استعمال کرتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ابھی امریکی کمپنی کی جانب سے مجھے، میری مرضی کے مطابق لائیو کنسرٹس کےلیے ‘اِن ایئر مانیٹرز’ موصول ہوئے ہیں، یہ میری دوسری جوڑی ہیں اور یہ ناقابل یقین ہے۔ انہوں نے خاص طور پر میری درخواست پر بھارتی پرچم کا یہ ڈیزائن بنایا ہے۔
عدنان سمیع کی پوسٹ وائرل ہوئی تو سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری تک بھی پہنچی، بس پھر کیا تھا۔ انہوں نے اپنا حسِ مزاح استعمال کیا اور پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار پر طنز کر دیا۔
انہوں نے عدنان سمیع کی پوسٹ ری شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’کچھ دماغ بھی آرڈر کریں، ایئر پرو آپ کےلیے بہت کم ہے۔‘
یہ پہلا موقع نہیں جب فواد چوہدری نے عدنان سمیع کو ٹرول کیا ہو۔
گزشتہ ماہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جب بھارتی حکومت نے پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تو فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ عدنان سمیع کا کیا ہوگا؟
اس پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دماغ بھی آرڈر کریں، ایئر پرو آپ کے لیے بہت کم ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب فواد نے گلوکار کو ٹرول کیا ہو۔
گزشتہ ماہ جب بھارتی حکومت نے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تو فواد نے سوال کیا تھا کہ عدنان سمیع کا کیا ہوگا؟
عدنان سمیع بھی خاموش نہ رہے سکے اور جواب میں انہوں نے سابق وزیر اطلاعات کو ’’ناخواندہ احمق‘‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ میں سمجھتا تھا کہ آپ وزیر اطلاعات ہیں اور آپ کو علم ہی نہیں… اور آپ سائنس کے وزیر تھے؟
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فواد چوہدری نے کرتے ہوئے انہوں نے
پڑھیں:
پی ٹی آئی میں اختلافات پھر کھلنے لگے؛ رکن اسمبلی کا سینئر رہنما پر ایک ارب ہر جانے کا دعویٰ
اسلام آباد:پی ٹی آئی کے اندرونی ختلافات ایک بار پھر کھل کر سامنے آنے لگے۔ پارٹی کے سینئر رہنما نے دوسرے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اپنی ہی پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دائر دعوے میں شیخ وقاص اکرم نے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی اور توہین آمیز بیان بازی کی ہے۔
دعوے کے مطابق درخواست گزار عزت دار شہری اور قومی اسمبلی میں عوام کا منتخب نمائندہ ہے۔ فواد چوہدری کی غلط بیان بازی سے عوام میں میری ساکھ متاثر ہوئی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ نے شیخ وقاص اکرم کے فواد چوہدری کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی اور کیس کی آئندہ سماعت پر ابتدائی دلائل طلب کرلیے۔
عدالت نے ہتک عزت کے دعوے پر مزید سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی۔