اسلامی تعاون تنظیم نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے، بیرسٹر سلطان
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
العربیہ ٹی وی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ او آئی سی کو مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر جاری مظالم رکوانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں العربیہ ٹی وی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ او آئی سی نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر جاری مظالم رکوانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستان کی افواج اور عوام نے بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کے حامی نہیں ہیں لیکن بھارت نے فسطائیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ چھیڑی اور اس کے جواب میں ہماری مسلح افواج نے دھول چٹا کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل تلاش نہیں کیا جاتا جنوبی ایشیا میں دیرپا امن قائم نہیں ہو سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے دفعہ 370 اور 35-A منسوخ کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی 9 لاکھ فوج تعینات ہے اور عددی اعتبار سے ہر 10 کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی تعینات ہے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کو کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم بند کرانے کے لئے بھارت پر دبائو بڑھانا چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔