وزیراعظم شبہاز شریف کے دورہ ایران کے حوصلہ افزاہ نتائج کیلئے پرامید ہوں؛ ایرانی صدر
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
سٹی 42 : ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان برادر ہمسایہ ملک ہے، دونوں ملکوں کے دہائیوں پر محیط ، ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں ۔
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم پر دونوں ملکوں کا موقف یکساں ہے۔
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ سیاست ، معشیت ، بین الاقوامی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی ۔سرحدی علاقوں میں انسداد دہشت گردی سے متعلق قریبی تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں ، خطے کی ترقی اور خوشحال امن سے ہی ممکن ہے ۔
آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان فلسطین کاز کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، فلسطین میں ہونے والی نسل کشی پر عالمی برداری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین کو تنہا نہ چھوڑنے کا عزم، جاں بحق افراد پر اظہار افسوس
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے باعث جاں بحق افراد پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کی ہر قسم کی مدد کریں گی، ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے قوم کو متحد ہونا ہوگا۔
مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا حکومت سے تعاون جاری رکھنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت آئی ٹی نے ملک بھر میں 911ہیلپ لائن فعال کر دی ہے، موبائل نیٹ ورک کے ٹاورز متاثر یا غیر فعال ہونے کی صورت میں 911 سروس کام کرے گی۔