UrduPoint:
2025-09-18@20:55:20 GMT

جنگلات کی 6 ہزار کنال اراضی خرد برد ریفرنس

اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT

جنگلات کی 6 ہزار کنال اراضی خرد برد ریفرنس

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء) راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت کے جج اعجاز علی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف جنگلات کی 6 ہزار کنال اراضی کی خورد برد کے ریفرنس میں پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے مالیت کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے عدالت نے پرویز الہٰی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں اور سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر عدالتی احکامات کے تحت چوہدری پرویز الہٰی سمیت 14 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر وفاقی ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی، شاہد نواز، سردار طاہر ایوب، مرزاعثمان اور معظم علی جبکہ چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے انکے وکیل عامر سعید راں عدالت میں موجود تھے اس موقع پر عدالت کے حکم پر چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے 5 لاکھ مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے گئے ضمانتی مچلکے انکے بیٹے چوہدری راسخ الہٰی نے جمع کروائے جبکہ چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے حاضری سے مکمل استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی اس موقع پر ریفرنس کے 18میں سے 14ملزمان پیش ہوئے جبکہ ایک ملزم عبدالظہور کے انتقال اور 2 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں ملزمان روپوش ہیں یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو نیتخت پڑی جنگلات کی 6 ہزار کنال اراضی میں خورد برد کا ریفرنس رواں سال 2 فروری کو دائر کیا تھا جس میں چوہدری پرویز الہٰی سمیت 18 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے دریں اثنا چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل عامر سعید راں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی اس بے بنیاد مقدمہ میں ہیش ہوئے ہیں جو اس سے پہلے بھی بے بنیاد لاتعداد مقدمات میں پیش ہوتے رہے ہیں آج چونکہ احتساب عدالت نے طلب کیاتھا انہوں نے خود کو عدالت میں سرنڈر کیا ہے جبکہ احتساب عدالت نے 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور ہم نے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی صحت کے حوالے سے عدالت کو بتایا اس ریفرنس میں حاضری سے مکمل استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے اور عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی ہماری درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ضمانتی مچلکے کی درخواست مچلکے جمع کرتے ہوئے عدالت میں سماعت کے عدالت نے

پڑھیں:

ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب کا ہاؤسنگ سوسائٹیز کیلئے سیپٹک ٹینک لازمی قرار

سٹی42: ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے ہاؤسنگ سوسائٹیز میں صحت عامہ اور ماحولیاتی تحفظ کے پیش نظر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سیپٹک ٹینک کی تنصیب لازمی قرار دے دی ہے۔

 ڈائریکٹر جنرل ای پی اے پنجاب عمران حمید شیخ کے مطابق واٹر بور سے بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ رہا ہے، جس کے پیش نظر ہر گھر میں تین خانوں والا سیپٹک ٹینک بنانا لازم ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

ادارے نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ڈوئل واٹر مینجمنٹ اپروچ اپنانے اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ مختلف سائز کے مکانات اور کمرشل پلازہ جات کے لیے سیپٹک ٹینک کی 5 مرلہ گھر کیلئے 6 فٹ لمبا، 4 فٹ چوڑا، 4 فٹ اونچا،10 مرلہ گھر کیلئے 9 فٹ لمبا، 6 فٹ چوڑا، 4 فٹ اونچا،ایک کنال یا کمرشل پلازے کیلئے 10 فٹ لمبا، 6 فٹ چوڑا، 5 فٹ اونچا،3 سے 4 کنال پلازے کیلئے 15 فٹ لمبا، 6 فٹ چوڑا، 5 فٹ اونچا اور 4 کنال سے زائد پلازے کیلئے 16 فٹ لمبا، 6 فٹ چوڑا، 5 فٹ اونچی پیمائش مقرر کر دی گئی ہے۔
یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہو چکا ہے اور نئی ماحولیاتی منظوریوں میں سیپٹک ٹینک کی شرط شامل کر دی گئی ہے۔ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، ایف ڈی اے، جی ڈی اے اور آر ڈی اے کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ زمین کی سب ڈویژن کی منظوری کے وقت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ  

ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیپٹک ٹینک کی تنصیب پر سخت نگرانی کریں تاکہ آلودگی پر قابو پایا جا سکے اور شہریوں کی صحت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منتقل کرنیکی استدعا
  • لاہور ہائیکورٹ: اعجاز چوہدری کی 9 مئی کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں متعلقہ بینچ کو بھجوا دیں
  • بلوچستان ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت
  • جعلی ڈگری کیس، جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بطور جج کام سے روک دیا گیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک جسٹس طارق جہانگیری کو عدالتی کام سے روک دیا
  • کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کی درخواست پر سماعت
  • ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب کا ہاؤسنگ سوسائٹیز کیلئے سیپٹک ٹینک لازمی قرار
  • ای سی ایل کیس میں ایمان مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوئیں، سماعت ملتوی
  • احتجاج کیس، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی درخواست ضمانت خارج