پرویز الٰہی نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست دائرکردی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نےمنی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کردی۔
اسپیشل سینٹرل کورٹ نے پرویزالٰہی کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ پرویزالٰہی،مونس الٰہی اورمحمد جبران خان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا،پرویزالٰہی سمیت دیگر کےخلاف کرپشن کے پیسے کو منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیےگئے،درخواست گزارسمیت دیگر کےخلاف الزامات محض مفروضوں پرمبنی ہیں۔
وکیل نےبتایا کہ درخواست گزارکو ان جھوٹےالزامات کی بنیاد پرگرفتارکیا گیا،پراسیکیوشن نےغیرمصدقہ دستاویزات پرانحصارکیا ہےلہذا عدالت چوہدری پرویزالٰہی کو انصاف کےتقاضوں کے تحت بری کرے۔عدالت نےفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹھائیس مئی کو جواب طلب کر لیا۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی درخواست پرویزال ہی
پڑھیں:
پشاور سنٹرل جیل حملہ کیس: پی ٹی آئی کارکنان کی بریت کے خلاف اپیل دائر
پشاور:پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے پشاور سنٹرل جیل حملہ کیس میں بری ہونے والے پی ٹی آئی کارکنان کی بریت کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔
اپیل کے مطابق ملزمان عرفان سلیم، عصمت اللہ، محمد جلال، سجاد بنگش، صادق خان اور علامہ اقبال کو 9 ستمبر کو انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے بری کیا تھا۔
پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 24 فروری کو پشاور سنٹرل جیل پر حملہ کیا تھا، عدالت نے ٹرائل کے دوران قابلِ اعتماد شواہد کو نظرانداز کیا، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کی موجودگی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔
اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز میں شناخت کے بعد مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا، اس کے باوجود عدالت نے انہیں بری کر دیا، جو کہ غیر قانونی اور ریکارڈ پر موجود شواہد کے منافی فیصلہ ہے۔
پراسیکیوشن نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ 9 ستمبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔