سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
اسپیشل سنٹرل عدالت میں پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج عارف خان نیازی نے سماعت کی۔
عدالت نے پرویز الہی کی حاضری معافی کی درخواست خارج کر دی، پرویز الہی کے بار بار غیر حاضر رہنے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔
عدالت نے پرویز الٰہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے اور پرویز الٰہی کو 10ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
پرویز الٰہی کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پرویز ال ہی
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے منجمد بینک اکاؤنٹس کی رپورٹ جمع نہ ہوئی
فائل فوٹوانسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے منجمد بینک اکاونٹس کی رپورٹ جمع نہ کروانے پر کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو وارنٹ کی تعمیل کا حکم دے دیا۔
پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عدالتی حکم پر علیمہ خان کے مختلف بینکوں میں 37 اکاؤنٹ فریز کردیے گئے ہیں۔
عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر دسویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
عدالت میں پیش پنجاب ریونیو بورڈ کی رپورٹ کے مطابق لاہور، بھکر، میانوالی اور شیخوپورہ میں علیمہ خان کے نام پر 338 کنال اراضی ہے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مزید سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔