عمران خان نے چیئر مین پی سی بی محسن نقوی سے استعفے کا مطالبہ کردیا، فیصل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ان کی بانی تحریک انصاف سے صرف 10 منٹ کی مختصر ملاقات ہوئی ہے ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کےوکیل فیصل چودھری نےمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ محسن نقوی کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ کو تباہ کر دیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ٹیم عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر نہیں آ سکی۔
شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی ممکن ہے یا نہیں؟ سلمان اکرم راجہ کا بڑا بیان آگیا
بانی تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری کا مزیدکہنا تھا کہ جیل میں صحت سے متعلق خبروں پر بھی بانی پی ٹی آئی نے وضاحت دی اور ایسی کسی بھی قیاس آرائی کو مسترد کر دیا ہے وکالت نامے سات دن پہلے جمع کروا دیے گئے تھے لیکن تاحال ان پر دستخط نہیں کیے جا رہےانتظار کے باوجود ابھی بھی وکالت دستخط نہیں کیے گئے،رجسٹرار جوڈیشل آئیں گے تو وہ دستخط کریں گے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: تحریک انصاف
پڑھیں:
عمران خان نے قومی حکومت کی حامی بھرلی ،فواد چوہدری کادعویٰ
سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان فواد چوہدری(Fawad Chaudhry) نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان قومی حکومت کے تصور کو ایک ممکنہ آپشن کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اس بات پرراضی ہیں کہ قومی حکومت بنےاوراس کے بعد اصلاحات اور انتخابات کاعمل ہو۔
ایم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان سے کچھ لوگوں کی ملاقات ہوئی اوراس میں یہ موضو ع زیربحث آیا،انہوں نے کہاکہ عمران خان بھی سمجھتے ہیں کہ قومی حکومت ہی واحد حل ہے۔
مزیدپڑھیں:پائیڈ کی کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش
بڑی خبر! فواد چوہدری کا پروگرام ‘پاور ٹاک’ میں بڑا انکشاف: عمران خان نے حالیہ دنوں میں ہونے والی ملاقاتوں میں قومی حکومت کی حامی بھر لی ہے۔ pic.twitter.com/AY8ONxXYE8
— Makhdoom Shahab-ud-Din (@ShahabSpeaks) June 2, 2026