صفر کا چاند کل نظر آنے کے قابل ہو گا؛ کیا دکھائی بھی دے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, July 2025 GMT
اسلام آباد: کل 25 جولائی کو پاکستان میں محرم کے مہینے کے 29 دن پورے ہو جائیں گے، صفر کا چاند کل نظر آئے گا یا نہیں، اس کے متعلق سائنسی فورکاسٹ آج ہی آ گئی ہے۔
ماہِ صفر 1447 ہجری کی ممکنہ رویتِ ہلال کیلئے پاکستان کی مرکزی اور علاقائی روئیت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کل جمعہ کی شام ہوں گے لیکن صفر کا چاند پاکستان میں کسی بھی جگہ نظر آ جانے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ صفر کا چاند آج شمسی کیلینڈر پر 24 جولائی ختم ہونے کے 11 منٹ بعد یعنی 25 جولائی کے آغاز کے 11 منٹ بعد پیدا ہو گا۔ آج آدھی رات کو پیدا ہونے والے چاند کو کل جمعہ کی شام پاکستان سے دیکھنا ٹیکنیکلی ممکن تو ہو گا لیکن سپارکو کے ماہرین بضد ہیں کہ یہ چاند پاکستان میں کل نظر نہیں آئے گا۔
سعودی عرب میں روئیتِ ہلال
نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ کئی دوسرے ملکوں میں محرم کا چاند پاکستان سے ایک دن پہلے دیکھ لیا گیا تھا، ان ملکوں میں آج جمعرات کی شام محرم الحرام کے 29 دن پورے ہو چکے ہیں اور غروب آفتاب کے ساتھ محرم کے مہینے کے 30 ویں دن کا آغاز ہو گیا ہے۔ 29 دن کے بعد نئے قمری مہینے کا آغاز ہو جانا ممکن ہوتا ہے لیکن صفر کے ضمن میں یہ نہیں ہو گا کیونکہ آج شام سورج غروب ہونے کے وقت تک صفر کا چاند پیدا ہی نہیں ہوا تو وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں دکھائی بھی نہیں دے سکتا۔ کل شام کے متعلق یہ پیچیدگی ہے کہ سعودی عرب میں سورج غروب ہونے کے وقت صفر نے نوزائیدہ چاند کی عمر ساڑھے سترہ گھنٹے سے کچھ زیادہ ہو سکتی ہے اور یہ امکان ہو گا کہ یہ کھلی آنکھ سے نظر آ جائے لیکن یہ بھی امکان ہو گا کہ یہ کھلی آنکھ سے نطر نہ آ پائے۔ اگر سعودی عرب میں صفر کا چاند کل نظر آ گیا اور پاکستان مین نہ دیکھا جا سکا تو نئے قمری مہینے کا آغاز سعودی عرب کے ایک دن بعد ہونے کی روایت اس مہینے بھی برقرار رہے گی، اگر سعودی عرب میں کل روئیت ہلال کی تصدیق نہ ہوئی تو صفر کے مہینے کا پرسوں پاکستان اور سعودی عرب میں بیک وقت آغاز ہو گا۔
علیزے شاہ اور اداکارہ منسا ملک سوشل میڈیا پر آمنے سامنے
کل شام چاند کی عمر ساڑھے 19 گھنٹے ہوگی
کل شام جمعہ، 25 جولائی 2025 کو جب سورج غروبِ ہو رہا ہو گا، اس وقت، صفر کے چاند کی عمر 19 گھنٹے 31 منٹ ہوگی۔ نئے چاند کے کھلی آنکھ سے دیکھے جانے کے لئے اس کی عمر 18 گھنٹے سے زیادہ ہونا کافی ہوتا ہے لیکن دراصل اس کے بعد بھی چاند کے کھلی آنکھ سے نظر آ جانے کے لئے کئی موافق عوامل درکار ہوتے ہیں جن میں سب سے اہم صاف آسمان ہے۔
اٹلی: چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک,2 زخمی
بادل رکاوٹ بنیں گے؟
آج کل پاکستان کی فضا میں بادل اڑتے پھر رہے ہیں۔ آج پنجاب کے بہت سے علاقوں میں دن بھر بادل رہے اور کئی بار بارش برسی، کل بھی پنجاب اور ملک کے کئی دوسرے علاقوں میں بادل رہیں گے، بارش بھی ہو گی تاہم چاند نظر آنے کا ٹیکنیکل امکان بہرحال موجود رہے گا کیونکہ چاند کی عمر کل شام سورج غروب ہونے کے وقت 19 گھنٹے 31 منٹ سے قدرے زیادہ ہو چکی ہو گی۔ یہ عمر چاند کے کھلی آنکھ سے نظر آ جانے کے لئے مناسب ہے، اگر کسی جگہ سورج غروب ہونے کے بعد بادل کچھ دیر کے لئے ہٹ گئے تو آسمان ہر طرح کی فضائی آلودگی سےمکمل صاف ہو گا اور چاند دیکھنا عین ممکن ہو گا۔
لاہور میں ایک مرتبہ پھر موسلادھار بارش، اہم پیشگوئی کردی گئی
سپارکو والوں کو بہرحال خدشہ ہے کہ بادل پاکستان بھر میں کسی بھی جگہ چاند کو نظر نہیں آنے دیں گے۔
سپارکو کے ایکسپرٹ کہہ رہے ہیں کہ یکم صفر 1447 ہجری کا آغاز پرسوں ہفتہ 27 جولائی 2025 کو ہونے کی توقع ہے۔ لیکن ایک بار پھر یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ کل جمعہ کی شام چاند نظر آ جانے میں بادل کے سوا کوئی ٹیکنیکل رکاوٹ حائل نہیں ہو گی۔
چاند نظر آنے کا اعلان بہرحال روئیت ہلال کمیٹی ہی کرے گی
چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ چاند دیکھنے کے لئے مذہبی علما اور دیگر ماہرین پر مشتمل روئیت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کل شام طلب کئے گئے ہیں۔ ان کمیٹیوں کے اجلاسوں کے دوران علما اور موسم کے ماہرین غروبِ آفتاب کے چند منٹ بعد خود دوربین کی مدد سے مغربی افق پر نئے چاند کو تلاش کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ روئیت ہلال کمیٹیوں کے ارکان فون پر اور ذاتی حیثیت میں اجلاس گاہ تک آ کر چاند دیکھنے کی گواہی دینے والے شہریوں سے انٹرویو کرتے ہیں اور ان ک یچاند دیکھنے کی شہادت کو شرعی حولوں سے پرکھتے ہیں۔ اگر خود چاند دیکھ لیں یا معتبر گواہیوں سے یہ یقین ہو جائے کہ چاند کو واقعی دیکھا جا چکا ہے تو کمیٹی کے سربراہ مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کو آگاہ کرتے ہیں، مرکزی روئیت ہلال کمیٹی مناسب طریقہ سے اس امر کی تصدیق کرنے کے بعد نیوز میڈیا کے ذریعہ چاند کی روئیت کا اور نیا قمری مہینہ شروع ہونے کا رسمی اعلان کر دیتی ہے۔
پاکستان میں صفر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کل ہو رہے ہیں۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہو گا۔ اس اجلاس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سورج غروب ہونے کے کمیٹیوں کے اجلاس رویت ہلال کمیٹی کھلی ا نکھ سے سورج غروب ہو چاند دیکھنے پاکستان میں چاند کی عمر صفر کا چاند چاند کو کی شام کے بعد کے لئے کل نظر کل شام
پڑھیں:
بے حیائی پر مبنی پروگرامات کی تشہیر قابل مذمت ، ان کا مقصد ن نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے‘ جاوید قصوری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ’’ڈیٹنگ ریئلٹی شولازوال عشق‘‘ غیر اخلاقی انداز میں پروموشن اور کیمروں کی ریکارڈنگ کے دوران غیر محرم افراد کا ایک ساتھ گھر میں رہنا شرمناک اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، ایسے پروگراموں کا مقصد نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے ، مسلم معاشرے میںفحاشی و عریانیت پھیلانا اوریورپین طرز پر استوار کرنے کے لئے راہیں ہموار کرنا ہے ،کچھ دین بیزار لوگ پاکستان کے اسلامی تشخص کو نقصان پہنچانے کے لئے غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ، ان کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر اخلاقی انداز میں غیر مناسب پروگرام کی پروموشن کرنے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میںآیا ، یہاں صرف اور صرف اللہ اور اس کے رسول ﷺکا نظام زندگی ہی کامیابی سے چل سکتے ہیں ، ایسے افراد جو ہماری نوجوان نسل کو اپنے گھٹیاحربوں کے ذریعے بے راہ روی کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں ان کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔
یہ وہی لوگ ہیں جو ہر سال عورت مارچ کے نام پر اپنامعاشری اقدار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ہم پوری قوت کے ساتھ ان کا راستہ روکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام بے حیائی اور فحاشی سے روکتا ہے۔ فحاشی پر مبنی پروگرام اور ڈرامے قابل قبول نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام کا طرزتعلیم وتربیت برائیوں اورجرائم کی طرف جانیوا لے راستوں پرپابندی عائدکرتا ہے۔رہنے کیلئے ایک صالح اورپاکیزہ ماحول مہیاکرتاہے، اس کے بعد سزا و جزاکا عمل حرکت میں آتاہے۔جب تک ماحول اورمعاشرہ کی اصلاح وتعمیر نہیں ہوگی، اس جنسی درندگی کے واقعات منظر عام پرآتے رہیں گے۔وطن عزیزکی اسلامی روح اور پاکستانی تہذیب و ثقافت کو مجروح کیاجارہاہے۔ مغربی سماج سے شرم وحیا اورعفت و عصمت جیسی خوبیاں عرصہ دراز سے دم توڑچکی ہیں۔محمد جاوید قصوری نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اگر ہم مسلمان بن کر زندہ رہنا چاہتے ہیں تو پھر معاشرے میںاسلامی اقدارکو رواج دیں۔ پیمراجیسے اداروں کوموثربنا کرہرطرح کے ذرائع ابلاغ پرکڑی نظر رکھتے ہوئے،وہاں سے بے حیائی کاخاتمہ کریں۔تعلیمی اداروں میں اسلامی اخلاقیات کی تعلیم وتربیت کا اہتمام کریں۔ موم بتیاں اٹھا کر‘‘ہمارا جسم، ہماری مرضی’’ کا نعرہ لگانے والوں اوران کی فنڈنگ کرنیوالی این جی اوزپر مستقل پابندی لگائی جائے۔