اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاو کی قومی مہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی، مہم کیلئے سرکاری، نجی گرلز اسکولز اور مدارس کی لسٹ فائنل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کی پہلی قومی انسداد سرویکل کینسر مہم کا آغاز کل سے ہو گا، انسداد سرویکل کینسر مہم پنجاب، سندھ، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں چلے گی۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر، وفاق، صوبوں کو ایچ پی وی ویکسین، سرنجز فراہم کر دی گئیں، انسداد سروایکل کینسر ویکسینیشن مہم 15 سے 27 ستمبر تک چلے گی۔

پنجاب 88 لاکھ ایچ پی وی ویکسین، سندھ میں 4 ملین ڈوزز بھجوائی ہیں، آزادکشمیر حکومت کو 3 لاکھ 49 ہزار ایچ پی وی ویکسین ڈوزز دی گئی ہیں، اسلام آباد محکمہ صحت کو 1 لاکھ 52 ہزار ایچ پی وی ویکسین ڈوز دی گئی ہیں۔

مہم کے دوران 1 کروڑ 30 لاکھ بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگائی جائے گی، نو تا 14 سالہ بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین کی ایک ڈوز لگائی جائے گی، ایچ پی وی ویکسین سرکاری، نجی گرلز اسکولز، مدارس میں دستیاب ہو گی۔

زرائع کا بتانا ہے کہ فکسڈ سائٹ، کمیونٹی سنٹرز ، موبائل یونٹس پر ایچ پی وی ویکسین دستیاب ہوگی، پاکستان کو 10 ارب کی ایچ پی وی ویکسین، سرنجز گاوی نے فراہم کی ہیں، پاکستان میں سرویکل کینسر سے بچاو کی ویکسینیشن تین فیز میں ہو گی۔

خیبرپختونخوا میں ایچ پی وی ویکسینیشن 2026 میں ہوگی، 2027 میں بلوچستان، گلگت بلتستان میں ایچ پی وی کی ویکسینیشن ہوگی، گاوی پاکستان کو تین فیز کیلئے مفت ایچ پی وی ویکسین فراہم کرے گا۔

پاکستان ایچ پی وی ویکسین کو جلد روٹین ایمونائزیشن کا حصہ بنائے گا، ایچ پی وی ویکسین توسیع پروگرام حفاظتی ٹیکہ جات میں شامل ہو گی، انسداد سرویکل کینسر ویکسین روٹین ایمونائزیشن کا حصہ بنے گی۔

روٹین ایمونائزیشن میں 9 سال تک بچیوں کی ایچ پی وی ویکسینیشن ہو گی، حکومت روٹین ایمونائزیشن کیلئے ایچ پی وی ویکسین کی خریداری کرے گی۔

Post Views: 3.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: روٹین ایمونائزیشن

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔

محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری

فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔

حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں