ابیٹ آباد ؛ بے قابو سکول وین کھائی میں جاگری
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : ابیٹ آباد میں سکول وین گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق، جبکہ 11 بچے زخمی ہوئے ہیں۔
افسوسناک حادثہ نواں شہر کے قریب پیش آیا، جہاں سکول وین بگنوتر سے ایبٹ آباد آ رہی تھی، اسی دوران وین ڈرائیور سے بے قابو ہو کرگہری کھائی میں جاگری۔ حادثے میں ڈرائیور اور ایک بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ 11 بچے زخمی ہوگئے۔
مقامی افراد اور ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیموں نے زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپیلکس اور بے نظیر شہید ہسپتال منتقل کردیا ۔
جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
میٹرک بورڈ ملتان کے نتائج میں رکشہ ڈرائیور کے بیٹے کی آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن
محنت اور لگن ہو تو کم وسائل میں بھی بہترین نتائج دیے جا سکتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی دیکھنے میں آیا تعلیمی بورڈ ملتان کے نتائج میں جس میں رکشہ ڈرائیور کے بیٹے محمد احمد نے آرٹس گروپ میں 1161 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
محمد احمد کا تعلق بورے والا کے ایک گاؤں سے ہے، انہوں نے مدرسہ جامعہ حنفیہ سے میٹرک کا امتحان دیا اور میٹرک کے سالانہ امتحانات میں آرٹس گروپ میں 1161 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
محمد احمد کے والد رکشہ چلاتے ہیں اور ان کی خواہش تھی کہ وہ تو نہیں پڑھے لیکن ان کا بیٹا ان کا نام روشن کرے۔
ملک فیضان رضا کا کہنا ہے کہ اس کی کامیابی اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے۔
آرٹس گروپ میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے محمد احمد کا کہنا ہے میرا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور میرے والد رکشہ چلاتے ہیں لیکن انہوں نے ناصرف معاشی طور پر سپورٹ کیا بلکہ بہت زیادہ حوصلہ افزائی بھی کی۔
محمد احمد کے والد محمد افضل کا کہنا ہے میں رکشہ چلاتا ہوں اور ان پڑھ ہوں لیکن میری خواہش ہے کہ بچہ میرا پڑھ جائے، آج میں بڑا خوش ہوں کہ بچہ میرا پڑھ گیا۔