والدہ کو ’کول ساس‘ قرار دینے پر جویریہ سعود شدید تنقید کی زد میں
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
پاکستان شوبز کی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے اپنی والدہ کو ’کول ساس‘ قرار دے دیا۔
جویریہ سعود حال ہی میں ایک مارننگ شو میں اپنی والدہ کے ساتھ شرکت کے دوران دیے گئے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر نشر ہونے والے اس پروگرام میں جویریہ نے اپنی والدہ کو "کول ساس" قرار دیا اور ان کی بہوؤں کے ساتھ نرمی کے برتاؤ کو سراہا۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ اپنی بہوؤں کو مکمل آزادی دیتی ہیں اور حتیٰ کہ چھٹی کے دن انہیں نیند سے بھی نہیں جگاتیں۔ جویریہ نے بتایا کہ جب دوپہر کے ساڑھے 12 بجے میں نے امی سے پوچھا کہ بھابھیاں کہاں ہیں؟ امی نے بتایا کہ سورہی ہیں تو میں نے پوچھا آپ نے جگایا نہیں؟ جس پر امی نے کہا کبھی تم لوگوں کو جگایا تھا جو انہیں نیند سے جگا دوں چھٹی کا دن ہے سونے دو‘۔
جویریہ نے میں امی کے ساتھ ان کے گھر رہنے گئی دو دن ان کے ساتھ گزارے اور کہا کہ ’میری بھابھیوں کو سلام ہے‘۔
https://www.instagram.com/reel/DJmeBJdsq8k/
تاہم دورانِ گفتگو ان کی والدہ نے یہ بھی کہا کہ ان کی بہوئیں کھانا بنا کر اوپر اپنی منزل پر چلی جاتی ہیں اور اگر وہ نیچے ان کے ساتھ رہیں تو پریشانی ہو سکتی ہے۔
یہ کلپ وائرل سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آریا ہے۔ کچھ صارفین نے کہا کہ ہر بیٹی کو اپنی ماں ہی سب سے بہتر ساس لگتی ہے، جبکہ دیگر جویریہ پر بھابھیوں سے متعلق تبصرہ کرنے اور ذاتی معاملات کو عوامی سطح پر لانے پر تنقید کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
انوشے عباسی نے طلاق خفیہ رکھنے کی وجہ بتادی
پاکستانی اداکارہ انوشے عباسی نے 6 سال بعد طلاق کی تصدیق کردی۔ اداکارہ انوشے عباسی نے 2014 میں پاکستان کے سابق کرکٹر مرحوم تسلیم عارف عباسی کے بیٹے اور اداکار اینان عارف عباسی سے شادی کی تھی تاہم اب اداکارہ کی جانب سے اینان عارف سے طلاق کی تصدیق کردی ہے۔ حال ہی میں انوشے عباسی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ’ میں گزشتہ 6 سالوں سے سنگل ہوں، 2019 میں، میں نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی تھی لیکن میں نے آج تک کبھی اپنی طلاق پر بات نہیں کی‘۔اداکارہ نے گزشتہ 6 برسوں سے طلاق کو خفیہ رکھنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ’ جب میری طلاق ہوئی اس وقت میری والدہ بہت بیمار تھیں، میں نہیں چاہتی تھی کہ لوگ ان سے میری طلاق سے متعلق سوال کریں اور میری والدہ کسی ذہنی اذیت کا شکا ر ہوں، طلاق کو خفیہ رکھ کر میں والدہ کو دیے جانے والے پریشر سے محفوظ رکھنے میں کامیاب رہی، اللہ کا شکر ہے میں اب خوش ہوں۔‘ اداکارہ نے مزید بتایا کہ’ میری والدہ 2022 میں انتقال کرگئی تھیں، والدہ کے انتقال کے بعد فیملی نے ایک مشکل وقت گزارا ، میرے والد کا انتقال 2012 میں ہوا تھا جس کے بعد ہم بہن بھائیوں نے مل کر ایک دوسرے کو سنبھالا‘۔