’ اچھے، برے وقت میں ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے‘، ترک صدر کا پاکستان کے حق میں اہم بیان
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے لیے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایسا برادرانہ تعلق دنیا کے چند ہی ممالک کو نصیب ہے‘، جیسا پاکستان اور ان کے ملک کے درمیان ہے، ہم اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے
ایکس پر جاری اپنے بیان میں ترک صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو ‘قیمتی بھائی’ کہہ کر مخاطب کیا۔
صدر ایردوان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان اخوت و بھائی چارہ، سچی دوستی کی بہترین مثالوں میں سے ایک ہے، یہ برادرانہ تعلق دنیا کے چند ہی ممالک کو نصیب ہوتا ہے، آپ کے ذریعے، میں اپنے دوست اور بھائی پاکستان کو اپنی دلی محبت کے ساتھ سلام پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بطور ترکیہ، ہم پاکستان کے امن و سکون اور استحکام کو بہت اہمیت دیتے ہیں، ہم پاکستانی ریاست کے ضبط و تحمل اور دانشمندانہ پالیسی کی تعریف کرتے ہیں، جو تنازعات کے حل میں مکالمے اور مصالحت کو ترجیح دیتی ہے۔
صدر اردوان نے کہا کہ ہم اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ترکیہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی آپ کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
صدر اردوان نے ٹویٹ کے آخر میں “پاکستان ترکی دوستی زندہ باد!” بھی لکھا۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان کے کے ساتھ
پڑھیں:
مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے: ترک صدر
نیویارک (نیوزڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں ترکیہ کے صدر نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کشمیریوں کے حق خودارادیت کے ساتھ مشروط ہے، مسئلہ کشمیر صرف دو ممالک کا مسئلہ نہیں بلکہ عالمی اہمیت کا حامل ہے۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑا ہوا ہے۔
سفارتی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان کی مؤثر سفارتی کاوشوں سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہو گیا ہے، عالمی رہنماؤں کی توثیق سے مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو سفارتی سطح پر عالمی حمایت حاصل ہونے لگی ہے۔
ترکیہ کے صدر کا بیان پاکستان کے مؤقف کی توثیق کرتا ہے اور پاکستان کی حالیہ سفارتی کوششوں کے باعث مسئلہ کشمیر عالمی ایجنڈے پر نمایاں ہوا ہے۔
Post Views: 1