امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک-بھارت تعلقات پر اپنی ’ثالثی پالیسی‘ کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی قائم رہے گی اور ساتھ ہی حریف ممالک پاکستان اور بھارت کو ساتھ ڈنر کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ممکن ہے امریکا دونوں ممالک کے رہنماؤں کو عشائیہ پر اکٹھا کرلے، جہاں وہ باہر جا کر ایک ساتھ اچھا کھانا کھائیں، کیا یہ اچھا نہیں ہوگا؟

امریکی صدر کے اس بیان کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے۔ نصیر اعوان لکھتے ہیں کہ جو کچھ مودی کے ساتھ ہوا ہے اس کے بعد لگتا نہیں ہے کہ مودی شہباز شریف کا سامنا کرپائے گا؟

پاکستان اور بھارت کی قیادت کو کھانے کی میز پر اکٹھا بٹھائیں گے۔ امریکی صد ڈونلڈ ٹرمپ

لیکن میرا نہیں خیال کے مودی شہباز شریف کا سامنا کرپاۓ گا ؟????

جہڑی کتے والی ادھے نال ہوئی اے ????????

— Naseer Awan(نصیر اعوان) (@MNasAwan555) May 13, 2025

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ مینیو میں گائے کے گوشت کی نہاری، سیخ کباب اور چپل کباب کو شامل کیاجائے۔

پاکستان اور بھارت کی قیادت کو کھانے کی میز پر اکٹھا بٹھائیں گے۔ امریکی صد ڈونلڈ ٹرمپ

لیکن مینیو میں گائے کے گوشت کی نہاری ، سیخ کباب اور چپل کباب کو شامل کیاجائے۔

— Naghmana (@Naghman72616101) May 14, 2025

صحافی وسیم عباسی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان اور بھارت کو کھانے کے میز پر اکھٹا کرنے کے بیان پر سوال کیا کہ ’ڈنر کا مینیو کیا ہو گا‘۔

مگر ڈنر کا مینو کیا ہو گا؟ pic.

twitter.com/FFwnIUNSmt

— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) May 13, 2025

ایک صارف نے کہا کہ بھارت گائے کو ماتا کہتا ہے پاکستان گائے کے کباب بنا کر کھاتا ہے پاکستان کا کوئی وزیر مشیر سبزی دال کھانا تو دور دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتا جبکہ انڈیا کے وزیر سبزی بھاجی کھاتے ہیں اس لیے یہ ڈنر کینسل۔

بھارت گاے کو ماتا کہتا ہے پاکستان گاے کے کباب بنا کر کھاتا ہے پاکستان کا کوئی وزیر مشیر سبزی دال کھانا تو دور دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتا جبکہ انڈیا کے وزیر سبجی بھاجی کھاتے یہ ڈنر کینسل

— ساجد اقبال نمبردار (@raja_sajid62342) May 13, 2025

محمد نواز نے طنزاً لکھا کہ سٹارٹر میں رافیل کے باربی کیو ونگز ہوں گے۔

سٹارٹر رافیل کے باربی کیو ونگز????

— Muhammad Nawaz (@Muhammad4629489) May 13, 2025

ایک ایکس صارف نے سوال کیا کہ آخر میں چائے تو ہو گی نا؟

آخر میں چائے تو ہوگی نا؟

— Innovation M Services(PVT.) Ltd. (@innovationms1) May 13, 2025

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان انڈیا کشیدگی ڈونلڈ ٹرمپ شہباز شریف مودی مودی شہباز کھانا

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان انڈیا کشیدگی ڈونلڈ ٹرمپ شہباز شریف مودی شہباز کھانا پاکستان اور بھارت ڈونلڈ ٹرمپ ہے پاکستان

پڑھیں:

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے ہر شہری کو 2ہزارڈالر دینے کا اعلان کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ہر شہری کو 2ہزار ڈالر دیئے جائیں گے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں کو سنہری خواب دکھا تے ہوئے بتایا کہ ٹیکس محصولات سے امریکا کو حاصل ہونے والے کھربوں ڈالر سے شہریوں کو کم از کم 2 ہزار ڈالر کی ادائیگی کی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے لکھا کہ ’ہم کھربوں ڈالر حاصل کر رہے ہیں اور جلد ہی اپنا 37 کھرب ڈالر کا قرضہ چکانا شروع کریں گے۔

ٹرمپ نے اپنے ناقدین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ محصولات کی مخالفت کر رہے ہیں وہ ’احمق‘ ہیں کیونکہ امریکا اب محصولات سے ریکارڈ آمدنی حاصل کر رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’امریکا میں اب ریکارڈ سرمایہ کاری ہو رہی ہے، ہر طرف پلانٹس اور فیکٹریاں لگ رہی ہیں اور ملکی معیشت مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہو رہی ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا بھارت کے ساتھ نئی تجارتی ڈیل کا اعلان
  • بھارت کے ساتھ نیا تجارتی معاہدہ دونوں ملکوں کے لیے تاریخی ہوگا، ٹرمپ کا اعلان
  • نئے تجارتی معاہدے کے بعد بھارت جلد ہی امریکا کو دوبارہ پسند کرے گا، صدر ٹرمپ
  • امریکہ، ترکیہ اور شام کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہ فریقی اجلاس
  • ڈاکٹر نبیہا خان نے ہنی مون کے بجائے عمرے پر جانے کی خواہش کا اظہار کردیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ کو بیس بال میچ میں شائقین کی جانب سے شدید مخالفت اور نعرے بازی کا سامنا
  • جو بائیڈن بدترین صدر، کرپٹ انتخابات کے ذریعے اقتدار میں آئے: ٹرمپ
  • پاکستان سے جنگ نہ کرنا، بھارت کو انتباہ
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے ہر شہری کو 2ہزارڈالر دینے کا اعلان کردیا
  • جنوبی افریقا میں جی 20اجلاس منعقد ہونا افسوسناک ہے‘ٹرمپ