پاک بھارت عشائیہ، ٹرمپ کی تجویز، دونوں ممالک ایٹمی میزائلوں کی نہیں اپنی خوبصورتی سے بنائی ہوئی چیزوں کی تجارت کریں، امریکی صدر
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
کراچی ( نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو پاکستان اور بھارت کے مابین امن کے لیے امریکا کے مصالحتی کردار کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت میں جنگ بندی کرادی، شاید خوشگوارعشایے پربھی اکٹھا کرلیں۔
انہوں نے دونوں فریقین سے کہا ہے کہ ایٹمی میزائلوں کی تجارت نہ کریں بلکہ ان چیزوں کی تجارت کریں جو آپ خوبصورتی سے بناتے ہیں۔
اس حوالے سے اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے وزیر خارجہ مارکوربیو کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے کمال کام کیا، انہوں نے جے ڈی وینس کا شکریہ ادا بھی کیا۔
صدر ٹرمپ اس وقت سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں موجود ہیں، جہاں وہ مغربی ایشیا کے تین ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں شریک ہیں۔ یہ ان کا وائٹ ہاؤس میں دوبارہ غیر مسلسل مدت کے لیے صدر بننے کے بعد پہلا بڑا بین الاقوامی دورہ ہے۔
انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی موجودگی میں ایک اہم خارجہ پالیسی تقریر میں کہا:”چند دن پہلے میری حکومت نے بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے کے لیے ایک تاریخی جنگ بندی کامیابی سے کروائی۔ میں نے بڑی حد تک تجارت کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا۔ میں نے کہا: ’دوستو، آؤ ایک معاہدہ کرتے ہیں۔ کچھ تجارت کرتے ہیں۔
جوہری میزائلوں کی نہیں، بلکہ ان چیزوں کی جو آپ بڑے خوبصورت انداز میں بناتے ہو۔‘”اور میرا خیال ہے کہ اب وہ ایک دوسرے کے ساتھ ٹھیک چل رہے ہیں۔ شاید ہم انہیں ایک خوشگوار عشائیے پر بھی اکٹھا کر لیں۔ کیا ہی اچھا ہو۔ ہم بہت دور آ چکے ہیں۔ وہ تنازعہ لاکھوں جانیں لے سکتا تھا۔ یہ چھوٹے پیمانے پر شروع ہوا تھا لیکن روز بروز بڑھتا جا رہا تھا۔””دونوں ممالک کے پاس بہت طاقتور، مضبوط اور ذہین قیادت ہے — اچھی قیادت۔ اور اب تشدد رک چکا ہے۔
امید ہے کہ یہ سلسلہ ایسے ہی جاری رہے گا۔ سب کچھ رک گیا، اور میں مارکو روبیو اور ان تمام لوگوں پر فخر محسوس کرتا ہوں جنہوں نے اس پر سخت محنت کی۔ مارکو، کھڑے ہو جاؤ — تم نے کمال کا کام کیا۔ شکریہ جے ڈی وینس، مارکو اور تمہاری ٹیم کے تمام افراد کا، جنہوں نے اس میں کردار ادا کیا۔ یہ ایک شاندار کام تھا۔
“ٹرمپ بھارت و پاکستان کے تنازعے کے حوالے سے اپنے کردار کو “امن قائم کرنے والے” کے طور پر پیش کرتے رہے اور کہا کہ وہ دنیا بھر میں تنازعات کو حل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ترک صدر نے امریکی ساختہ ساز و سامان استعمال کرکے اپنی فوج کو طاقتور بنایا؛ ٹرمپ
ترک صدر طیب اردوان امریکا کے دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر نے دوبدو ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اردوان دنیا بھر میں ایک قابلِ احترام شخصیت کا درجہ رکھتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ صدر اردوان نے ترکیہ کی ایک طاقتور فوج بنائی ہے اور امریکی ساختہ آلات کا وسیع استعمال کرتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ترکیہ اب روس سے تیل خریدنا بند کردے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ترکیہ ایف-35 اور ایف-16 طیارے خریدنا چاہتا ہے، اس پر بات کریں گے۔ مذاکرات اچھے رہے تو ترکیہ پر پابندیاں فوراً ہٹا سکتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ میں نے دنیا کی 7 جنگیں رکوائیں اور لگتا ہے غزہ جنگ بندی معاہدے کے بھی قریب پہنچ چکے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم غزہ سے اسرائیلی یرغمالیوں کو واپس لانا چاہتے ہیں تاکہ جنگ بندی فوری طور پر ممکن ہوسکے۔
یوکرین جنگ کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب روسی صدر پیوٹن کو جنگ سے رک جانا چاہیے۔ بہت تباہی ہوچکی اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔