ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بیٹر نکولس پوران کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بیٹر نکولس پوران نے 29 برس کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ نکولس پوران نے اپنے فیصلے سے بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔
نکولس پوران ویسٹ انڈیز کے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نکولس پوران ورلڈ کلاس کھلاڑی اور گیم چینجر ہیں۔
کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نکولس پوران کے ویسٹ انڈیز کرکٹ کے لیے کارناموں کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ان کے لیے مستقبل میں نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
نکولس پوران نے 106 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ 2 ہزار 275 رنز بنائے ہیں جبکہ 61 ون ڈے میچز میں ایک ہزار 983 رنز بنائے ہوئے ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نکولس پوران ویسٹ انڈیز
پڑھیں:
شریاس ایّر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ایّر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق شریاس ایّر کو پیٹ اور پسلیوں کی انجری میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
شریاس ایّر سڈنی میں تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور انہیں اسپتال داخل کروایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ایّر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے اور سنجیدہ انجری کے باعث انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں داخل کرایا گیا تھا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شریاس ائیر سفر کے لیے مکمل فٹ ہونے تک سڈنی میں قیام کریں گے۔